کوہیما: بھارت کی شمالی ریاست ناگالینڈ میں سیکورٹی فورسز کی فائرنگ سے کم سے کم 11 لوگوں کی موت ہوگئی 11 civilians killed in Nagaland police firing ہے، جس کے بعد علاقے میں کشیدگی پیدا ہوگیا ہے۔ یہ واقعہ ہفتہ کی دیر رات ناگالینڈ کے مون ضلع میں ترو اور اوٹنگ علاقے میں پیش آیا۔ پولیس اہلکاروں نے مشکوک شدت پسندوں پر کارروائی کا منصوبہ بنایا تھا لیکن غلطی سے علاقے کے عام شہریوں پر گولی چلا دی۔ اس حادثے پر وزیر داخلہ Home Minister Amit Shah Twitt on Nagaland Firing نے افسوس کا اظہار کیا ہے۔
وزیر داخلہ امت شاہ نے تویٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ناگالینڈ کے اوٹنگ میں افسوسناک واقعہ سے پریشان ہوں، جن لوگوں نے جان گنوائی ہے، ان کے کنبے کی تئیں میں گہری تعزیت کا اظہار کرتا ہوں۔ ریاستی سرکار کے ذریعے ایک اعلی سطحی ایس آئی ٹی اس حادثہ کی مکمل تحقیقات کرے گی جس سے سوگوار کنبہ کو انصاف فراہم کیا جا سکے۔
سیکورٹی فورسز کی گولی سے پانچ نگا نوجوان مارے گئے ہیں۔ حادثہ کے فورا بعد حالات کشیدہ ہوگیا ہے Tension has griped Mon district in Nagaland، سیکوریٹی فورسیز (آسام رائیفل) نے حالات کو کنٹرول کرنے کے لئے پھر سے فائرنگ کی۔
حادثے سے مشتعل لوگوں Angry mob نے سیکورٹی فورسیز کی گاڑیوں کو آگ کے حوالے کردیا۔ اس واقعے میں آسام رائیفلس Assam Rifles کا ایک جوان بھی شہید ہوا ہے۔
ناگالینڈ کے وزیر اعلی نیفیو رییو نے لوگوں سے امن بنائے رکھنے کی اپیل کی ہے اور کہا کہ حادثے کی ایس آئی ٹی سے جانچ کرائی جائے گی۔ فوج نے ناگالینڈ کے مون ضلع عام شہریوں کی ہوئی اموات کی کورٹ آف انکوائری کا حکم اتوار کو دیا ہے۔
ناگالینڈ کے دارالحکومت کوہیما میں پولیس نے بتایا کہ سیکورٹی فورسیز کی مبینہ گولی باری میں کم سے کم 11 عام شہریوں کی موت ہوگئی اور وہ یہ پتہ لگانے کے لئے جانچ کر رہی ہے کہ کیا یہ غلط پہچان کی وجہ سے ہوا ہے۔
فوجی حکام نے بتایا کہ یہ کارروائی میانمار کی سرحد سے متصل مون ضلع میں عسکریت پسندوں کی ممکنہ نقل و حرکت کے بارے میں مصدقہ انٹیلی جنس کی بنیاد پر کی گئی۔
مزید پڑھیں:
فوج نے ایک بیان میں کہا کہ یہ واقعہ اور اس کے بعد جو کچھ ہوا وہ انتہائی افسوسناک ہے۔ لوگوں کی موت کے اس ناخوشگوار واقعے کی وجہ 'کورٹ آف انکوائری' کے ذریعے اعلیٰ سطح پر جانچ کی جا رہی ہے اور قانون کے مطابق مناسب کارروائی کی جائے گی۔ اس میں کہا گیا کہ آپریشن میں سیکوریٹی اہلکار شدید زخمی ہوئے اور ایک جوان کی موت ہو گئی۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ اور آرمی چیف جنرل ایم ایم نروانے کو اس واقعہ کی اطلاع دے دی گئی ہے۔