آسام میں کورونا وائرس وبا کے اب تک کے سب سے زیادہ 20 نئے معاملے سامنے آنے کے بعد یہاں کورونا وائرس متاثرین کی تعداد بڑھ کر 135 ہوگئی ہے۔
ریاست کے وزیر صحت ڈاکٹر ہیمنت بسوا سرما نے ٹویٹ کرکے نئے معاملوں کی اطلاع دی۔ وزیر صحت نے بتایا کہ آج صبح 11:15 بجے تک چھ معاملوں کی جانکاری ملی اور ایک گھنٹے کے وقفے پر14 اور نئے معاملوں کی رپورٹ موصول ہوئی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ سبھی لوگ سفر سے آئے ہیں اور انہیں قرنطینہ میں رکھا گیا ہے۔
ریاست میں اب تک کورونا وائرس متاثرین کی تعداد 135 ہوگئی ہے، ان میں سے 41 صحت یاب جبکہ چار افراد کی موت واقع ہو چکی ہے۔