ETV Bharat / city

خصوصی رپورٹ: اہل میوات نے 'سیو دی برڈس' مہم شروع کی

author img

By

Published : Jun 3, 2020, 11:04 PM IST

کرو مہربانی تم اہل زمیں پر، خدا مہرباں ہوگا عرش بریں پر۔ اس شعر کو حرف بہ حرف صادق کیا ہے اہل میوات نے۔

اہل میوات نے 'سیو دی برڈس' مہم شروع کیا
اہل میوات نے 'سیو دی برڈس' مہم شروع کیا

ہر برس موسم گرما میں پانی کی قلت کے سبب لاکھوں پرندے پیاس سے مرجاتے ہیں۔ ان حالات کے پیش نظر میوات کے نوجوانوں نے' سیو دی برڈس' نامی ایک بامقصد مہم کا آغاز کیا ہے۔

ریاست ہریانہ کے ضلع نوح میوات میں چرند و پرند کی حفاظت کے لئے میوات کے نوجوانوں نے دانہ پانی مہیا کرنے کی مہم چلائی ہے۔ جس کی ہر کوئی تعریف کر رہا ہے۔

اہل میوات نے 'سیو دی برڈس' مہم شروع کیا

میوات انجینئرنگ کالج نوح میں مکینیکل کے شعبہ میں معاون پروفیسر وسیم اکرم نے اس مہم کو شروع کیا اور دیکھتے ہی دیکھتے میوات کے دیگر لوگ بھی اس میں شامل ہوگئے۔

گڑگاؤں میں نوکلپ فاؤنڈیشن نے بھی ایسی ہی ایک مہم کا آغاز کیا ہے۔ اس میں ان کے ساتھ پولس انتظامیہ بھی شامل ہے۔

میوات انجینئرنگ کالج نوح میں مکینیکل کے شعبہ میں معاون پروفیسر وسیم اکرم نے بتایا کہ' انہوں نے یہ مہم اس لئے شروع کی کیونکہ ہر برس بھارت میں لاکھوں پرندے اور جانور شدید گرمی میں پانی اور خوراک کی کمی کی وجہ سے مر جاتے ہیں۔

اس بار لاک ڈاؤن کی وجہ سے بازار اور دیگر معاشرتی اور مذہبی مقامات کو بند کردیا گیا ہے اور ایسے میں پرندوں اور جانوروں کے لئے خوراک کی قلت پیدا ہوگئی ہے۔

گرمی کی تپش سے جانوروں اور پرندوں کو بچانے کے لئے یہ مہم چلائی گئی ہے، جس کا نام 'سیو دابرڈس' رکھا گیا ہے۔

اس مہم میں میوات ​​ہریانہ کے بہت سارے اعلی رہنما، سرکاری ملازمین، سماجی اور دانشوران سمیت نوجوان طلباء اور اساتذہ نے تعاون کیا۔

انہوں نے بتایا کہ کئی ساتھیوں نے جنگلوں اور پہاڑوں میں جاکر جانوروں کے کھانے کا انتظام کیا ہے۔ پروفیسر وسیم اکرم نے کہا کہ انہوں نے پہلے اپنے سوشل میڈیا کے ذریعے لوگوں سے اس مہم میں شامل ہونے کی اپیل کی، اس کے بعد انہوں نے اپنے طلباء کو اس مہم میں شامل کیا، پھر طلباء نے اس تحریک کو آگے بڑھایا۔

میوات کے نوجوانوں نے اس مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا ہے۔سماجی کارکن زبیر فتح علیگ نے کہا کہ اس شدید گرمی میں چرند و پرند ہی نہیں بلکہ انسان بھی پیاس سے بلبلا اٹھتے ہے۔

انہوں نے کہا کہ 'میوات میں سوشل میڈیا پر یہ مہم چلا گئی ہے یہ بے حد خوشی کی بات ہے کہ اس نیک کام میں لوگوں نے حصہ لیا اور اپنی اپنی چھتوں پر دانہ پانی رکھا ہے۔

پروفیسر وسیم اکرم نے کہا کہ تربیت کے ساتھ ساتھ ہمیں اپنی معاشرتی زندگی کے فرائض بھی ادا کرتے رہنا چاہئے، تبھی تربیت کا اصل مطلب پورا ہوسکتا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.