ETV Bharat / city

'ایم ایس پی میں اضافہ کسانوں کے ساتھ بھدا مذاق'

author img

By

Published : Jun 3, 2020, 2:21 PM IST

ہریانہ ریاستی کانگریس کمیٹی کی صدر کماری شیلجا نے مرکزی حکومت کی سخت نکتہ چینی کی۔

MSP increase
MSP increase

ہریانہ ریاستی کانگریس کمیٹی کی صدر کماری شیلجا نے آج مرکزی حکومت کی طرف سے کم از کم سپورٹ پرائس (ایم ایس پی) میں اضافہ کو ناکافی اور کسانوں کے ساتھ'بھدا مذاق' قرار دیا ہے۔

انہوں نے یہاں جاری بیان میں کہا ہے کہ دھان کا ایم ایس پی صرف 53 روپے فی کوئنٹل اضافہ کیا گیا جوتین فیصد بھی نہیں ہوتا۔ اسی طرح کپاس کے ایم ایس پی میں پانچ فیصد سے بھی کم کا اضافہ کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ کورونا وبا کے وقت بھی حکومت کسانوں کو دلاسہ نہیں دے پائی ہے۔ انہوں نے الزام لگایا کہ کھیتی کی لاگت بڑھتی ہی جارہی ہے لیکن مرکزی حکومت ایم ایس پی میں اضافہ کے نام پر کسانوں کے ساتھ مذاق کررہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ واضح ہوگیا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی کا کسانوں کی آمدنی دوگنی کرنے کا نعرہ کھوکھلاہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.