ریاست ہریانہ کے ضلع نوح میں گذشتہ روز ہوئےعمر سید قتل معاملے میں گرفتار ملزم کو پولس ریمانڈ مکمل ہونے کے بعد جیل بھیج دیا گیاہے۔
اے وی ٹی اسٹاف انچارج راکیش کمار نے بتایا کی گاؤں میں عمرسید قتل معاملے کے ملزم جسونت سنگھ کو ضلع ریواڑی سے بتاریخ 12 ستمبر کو گرفتار کیا گیا تھا۔جنہیں دوبارہ پھر 13 ستمبر کو عدالت میں پیش کر پانچ دن کی پولیس ریمانڈ پر بھیجا گیا تھا ۔
واضح رہے کہ جسونت سنگھ کو پولیس ریمانڈ کی مدت مکمل ہونے کے بعد عدالت میں پیش کیا گیا تھا،جس کے بعد عدالت نے جسونت سنگھ کو جیل بھیجنے کا حکم جاری کردیا۔
پولیس ریمانڈ کے دوران ملزم کے ذریعے قتل کے لئے جاسوسی میں استعمال کی گئی گاڑی اور سم کارڈ بر آمد کیا گیا ہے۔ واردات میں شامل دیگر ملزمین کے بارے میں ضروری معلومات حاصل کی گئیں، اور ان کی گرفتاری کی کوششیں مزید تیز کر دی گئیں ہیں۔
غور طلب ہے کہ اس معاملے میں عمرسید کے والد داؤد کے بیان پر گیارہ لوگوں کو نامزد کیا گیا تھا انہی میں سے جسونت سنگھ کو گرفتار کیا گیا ہے۔
لیکن موٹر سائیکل سوار شوٹر (قاتل) ابھی بھی پولیس کی پکڑ سے کوسوں دور دکھائی دے رہے ہیں۔