ETV Bharat / city

پست قد عظیم کے پاس پہنچا ریحانہ کا رشتہ - شاملی کی خبریں

ریحانہ ڈھائی فٹ کی ہے، عظیم کا ویڈیو وائرل ہونے کے بعد ان کے گھر ریحانہ کے والدین نے اپنی بیٹی کے لئے رشتہ بھیجا ہے۔

bride
bride
author img

By

Published : Mar 22, 2021, 6:55 PM IST

Updated : Mar 22, 2021, 7:13 PM IST

اتر پردیش کے شاملی کے تین فٹ کے عظیم منصوری کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد اب انہیں شادی کے لئے ایک رشتہ ملا ہے۔

اتر پردیش کے غازی آباد کی ڈھائی فٹ کی ریحانہ کے گھر والوں نے عظیم سے اپنی بیٹی کی شادی کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔

پست قد عظیم کے پاس پہنچا ریحانہ کا رشتہ

دراصل ریحانہ کے ایک رشتہ دار نے عظیم کا وائرل ویڈیو دیکھا جس میں انہوں نے خاتون تھانہ پہنچ کر اپنی شادی کرانے کی اپیل کی تھی، جس کے بعد انہوں نے اس بات کا ذکر ریحانہ کے والد سے کیا اور پھر بات آگے بڑھی۔

واضح ہو کہ گزشتہ دنوں عظیم اپنی شادی کی فریاد لیکر خاتون تھانے پہنچے تھے، 26 سالہ عظیم اس سے قبل بھی اتر پردیش کے کئی بڑے رہنماؤں سے ملکر اپنے لئے دلہن تلاش کرنے کی گزارش کر چکے ہیں لیکن ہمیشہ انہیں ناامیدی ہی ہاتھ لگتی تھی، اس کے لئے انہوں نے اپنے گھر والوں پر بھی الزام عائد کیا تھا۔

ریحانہ اپنے والدین کے ساتھ
ریحانہ اپنے والدین کے ساتھ

25 سالہ ریحانہ ڈھائی فٹ کی ہیں اور وہ گھر کا بھی سارا کام کر لیتی ہیں، کوتاہ قد ہونے کی وجہ سے ریحانہ کے والدین کافی پریشان تھے لیکن اب نہیں امید ہے کہ ان کی بیٹی کی شادی ہو جائے گی۔

کوتاہ قد ہونے کی وجہ سے شادی نہ ہونے سے عظیم اور ریحانہ دونوں پریشان تھے لیکن اب دونوں کے لئے یہ رشتہ ایک امید کی طرح ہے۔

Last Updated : Mar 22, 2021, 7:13 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.