ETV Bharat / city

تاجروں سے ناجائز وصولی کرنے والے بدمعاش گرفتار - ضلع گیا میں پولیس نے تین بدمعاشوں

ریاست بہار کے ضلع گیا میں پولیس نے تین بدمعاشوں کو مختلف اسلحے کے ساتھ گرفتار کیا ہے جن پر ناجائز وصولی، قتل اور لوٹ جیسے سنگین واقعات کو انجام دینے کا الزام بھی تھا۔

تاجروں سے ناجائز وصولی کرنے والے بدمعاش گرفتار
author img

By

Published : Sep 12, 2019, 10:46 PM IST

Updated : Sep 30, 2019, 9:42 AM IST

ضلع گیا کے امام گنج تھانہ کی پولیس نے تین شاطر مجرموں کو گرفتار کیا ہے جن کے پاس سے ایک دیسی طمنچہ ، ایک پستول اور گولیاں بھی برآمد کی گئی ہیں۔

گرفتار بدمعاش علاقے کے تاجروں سے مختلف ناموں سے فون کرکے تاوان کی رقم کا مطالبہ کرتے تھے اور تاوان کی رقم نہ ملنے پر تاجروں پرحملہ کردیتے تھے۔

گزشتہ 19 اگست کی شام کو سونے چاندی کے زیورات کے تاجر ابھے کمار پر ان بدمعاشوں کے ذریعے حملہ کیا گیا تھا۔

تاجروں سے ناجائز وصولی کرنے والے بدمعاش گرفتار

ان بد معاشوں کی گرفتاری ضلع کے مختلف علاقوں سے ہوئی ہے گرفتار سبھی مجرم گیا کے خونخوار بدمعاش شوکت علی گروہ کے سرگرم رکن ہیں اور انکے خلاف ضلع کے مختلف تھانوں میں مقدمات بھی درج ہیں۔

ڈی ایس پی اجیت کمار نے بتایا کہ تاجروں سے لیوی کی رقم کامطالبہ کرنے والا اہم ملزم محمد امان اللہ عرف فلک سنگھ، مصطفی احمد اور پریتم سنگھ کوکچھ روز قبل گرفتار کیا گیا تھا جن سے پوچھ تاچھ کے بعد ہی جمعرات کو چھاپے ماری میں انظار عالم ، پپوانصاری اور انتخاب عالم کو انکے گھر سے گرفتار کیا گیا ہے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ وہ شوکت علی خان گروہ کے لیے کام کرتے ہیں اور یہ گروہ بین ریاستی گروہ ہے اور گروہ کا سرغنہ شوکت علی کی گرفتاری کے لیے چھاپہ ماری کی جارہی ہے۔

Intro:ریاست بہار کے ضلع گیا پولیس نے تین بدمعاشوں کو اسلحے کے ساتھ گرفتار کیا ہے ، ان پر ایک سونا تاجر سمیت قتل ، لوٹ اور گولی باری کے سنگین واقعات کوانجام دینے کاالزام ہے Body:ضلع گیا کے امام گنج تھانہ کی پولیس نے تین شاطر مجرموں کو گرفتار کیا ہے ۔انکے پاس سے ایک دیسی طمنچہ ، ایک پسٹل اور گولیاں برآمد کی گئی ہیں ، گرفتار بدمعاش علاقے کے تاجروں سے مختلف ناموں سے فون کرکے تاوان کی رقم کامطالبہ کرتے تھے ، تاوان کی رقم نہیں ملنے پر مجرم تاجروں پرحملہ کردیتے تھے ، گزشتہ انیس اگست کی شام کو سونے چاندی کے زیورات کے تاجر ابھے کمار پر ان بدمعاشوں کے ذریعے حملہ کیاگیا تھا ، حملے میں تاجر زخمی ہوگیا تھا ۔انکی گرفتاری ضلع کے مختلف علاقوں سے ہوئی ہے ، گرفتار سبھی مجرم گیا کے خونخوار بدمعاش شوکت علی گروہ کے سرگرم رکن ہیں اور انکے خلاف ضلع کے مختلف تھانوں میں مقدمات درج ہیں ۔Conclusion:ڈی ایس پی اجیت کمار نے بتایا کہ تاجروں سے لیوی کی رقم کامطالبہ کرنے والا اہم ملزم محمد امان اللہ عرف فلک سنگھ، مصطفی احمد اور پریتم سنگھ کوکچھ روز قبل گرفتار کیا گیاتھا ۔انہی کی نشاندہی پر جمعرات کو چھاپے ماری میں انظار عالم ، پپوانصاری اور انتخاب عالم کو انکے گھر سے گرفتار کیا گیا ہے ۔انکے پاس سے اسلحے بھی برآمد ہوئے ہیں ۔ا نہوں نے بتایا کہ تاجروں پرحملہ کر نے والے مجرموں نے پوچھ تاچھ میں پولیس کوبتایا ہے کہ وہ شوکت علی خان گروہ کے لئے کام کرتے ہیں اور یہ گروہ بین ریاستی گروہ ہے ۔انیس اگست کو تاجر ابھے کمار پر امان اللہ نے ہی گولی چلایاتھا ۔واقعہ کوانجام دینے سے قبل امان اللہ نے اپنے گروہ سرغنہ شوکت علی سے گفتگو کی تھی اور اسکے کہنے پرتاجر پرحملہ کیاگیاتھا ۔اس کانڈ کی سائنٹفک طور سے جانچ کی گئی تھی ، موبائل فون کے لوکیشن سمیت سی سی ٹی وی کیمرہ میں امان اللہ سمیت سبھی بدمعاشوں کی تصویرقید ہے . انہوں نے کہاکہ گروہ کاسرغنہ شوکت علی کی گرفتاری کے لئے چھاپہ ماری کی جارہی ہے
Last Updated : Sep 30, 2019, 9:42 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.