ریاست اترپردیش کے ضلع امروہہ میں پولیس نے بیوی کے قتل کے الزام میں شوہر کو گرفتار کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق گرفتار شخص کی بیوی اور دو بچوں کی موت ہوگئی ہے، اس شخص کے نسبتی نے پولیس میں شکایت کی کہ یہ شخص جہیز کے لیے ان کی بہن کو مسلسل ہراساں کرتا تھا۔
نسبتی کی درخواست سے قبل اس نے پولیس میں شکایت کی کہ اس کی بیوی نے دو بچوں کا قتل کیا اور خود کشی کرلی۔ پولیس نے تحقیقات کے بعد ہلاک خاتون کے شوہر کو آج گرفتار کیا ہے۔ تاہم بچوں کی موت سے متعلق پولیس کو رپورٹ کا انتظار ہے۔
بیوی اور بچوں کا فوت ہونا یا قتل کا الزم تشویشناک ہے، سماج میں اس طرح کے واقعات کا برا اثر پڑتا ہے، پولیس کو چاہئے کہ ان ملزمین کے خلاف سخت کاروائی کرے۔