ETV Bharat / city

گیا: سڑک حادثے میں دو افراد کی موت

ضلع گیا میں دو مختلف حادثے میں دو شخص کی موت ہوگئی ہے، دونوں قرنطینہ مرکز سے اپنے گھر واپس جا رہے تھے، جس میں ایک ٹیچر اپنی ڈیوٹی کو انجام دے کر گھر لوٹ رہا تھا جبکہ دوسرا شخص قرنطینہ کی مدت گزار کر واپس جا رہا تھا۔

Gaya: Two people were killed in a road accident on their way back from the quarantine center
گیا: قرنطینہ مرکز سے واپس جارہے دو شخص سڑک حادثے میں ہلاک
author img

By

Published : May 20, 2020, 12:48 PM IST

ضلع گیا کے شیرگھاٹی کے قریب دو مختلف سڑک حادثات میں قرنطینہ سے واپس جا رہے ایک ٹیچر سمیت کل دو افراد ہلاک ہو گئے۔ دوسرا شخص جو حادثے کا شکار ہوا وہ ایک مہاجر مزدور ہے۔ دونوں کی لاش کو شیرگھاٹی کے سب ڈویژنل ہسپتال میں رکھا گیا ہے۔ یہاں حادثے کی اطلاع ملنے کے بعد شیرگھاٹی سے جے ڈی یو رکن اسمبلی ونود پرساد یادو سب ڈویژنل ہسپتال پہنچے۔ انہوں نے دونوں ہلاک ہونے والوں کے اہل خانہ کے مدد کی یقین دہانی کرائی۔

پولیس نے بتایا کہ مرنے والے رنجیت کمار شیرگھاٹی تھانے کے کچوری گاؤں کے رہائشی ہیں۔ منگل کی دیر رات کو شیرگھاٹی پولیس تھانہ کے نین بیگہ گاؤں کے قریب گوپال پور۔کرمنی روڈ پر پیش آنے والے موٹر سائیکل حادثے میں وہ موقع پر ہی ہلاک ہو گئے۔ وہ گرارو بلاک کے متھورا پور میں قرنطینہ مرکز سے ڈیوٹی کرکے اپنے گاؤں واپس آ رہے تھے۔

پولیس کے مطابق سب ڈویزن ہیڈ کوارٹر کے قریب جی ٹی روڈ پر ہوئے ایک اور حادثے میں ایک شخص کی موت ہوئی ہے۔ شیرگھاٹی تھانے کے تتریہ گاؤں کے مہاجر مزدور چندن مانجھی کی بھی ایک سڑک حادثے میں موت ہوگئی۔ متوفی کی خالہ پاروتیہ دیوی نے بتایا کہ چندن جے پور شہر میں کام کرتا تھا۔ وہ دو ہفتے قبل لاک ڈاؤن کے دوران جے پور سے واپس آیا تھا۔ اسے گوپال پور شیرگھاٹی پولیس تھانہ کے قرنطینہ مرکز میں قید رکھا گیا تھا۔ وہ بدھ کے روز ایک سڑک حادثے میں اس وقت ہلاک ہوگیا، جب قرنطینہ مرکز سے چھٹی ملنے کے بعد وہ اپنے گھر جا رہا تھا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.