بہار کے ضلع کیمور میں دوسری ریاستوں سے پہنچنے والے مزدوروں کو کھانے کے ساتھ ساتھ طبی سہولیات فراہم کرنے میں ضلع انتظامیہ کے ساتھ ساتھ اب عوامی نمائندے اور این جی او بھی کام کر رہے ہیں۔
بہار کے ضلع کیمور میں ریاست کی سرحد پر بڑے پیمانہ پر مزدوروں کی آمدکاسلسلہ جاری ہے۔ یہ کامگار چلچلاتی دھوپ میں ہزار کلیو میٹر پیدل چل کر بہار کی سرحد میں یوپی کی جانب سے داخل ہو رہے ہیں۔
ان کامگاروں کے لئے گذشتہ کئی دنوں نے ضلع انتظامیہ کھانے، پینے اور طبی جانچ کا نظم کر رہا ہے۔
اس سمت میں اب عوامی نمائندے اور این جی او بھی آگے آئے ہیں جس سے ضلع انتظامیہ نے راحت کی سانس لی ہے۔
آج ضلع کے بھبھوا اسمبلی حلقہ کے سابق رکن اسمبلی و جن ادھیکار پارٹی کے لیڈر رام چندر یادو باہر سے ضلع میں داخل ہونے والے مزدوروں کے درمیان کھانا تقسیم کرنے پہنچے۔
اس دوران انہوں نے کہا کہ پورا ملک وبا سے جوجھ رہا ہے ہر طرف ہر کوئی ایک دوسرے کی مدد کے لۓ ایک دوسرے کا ساتھ دے رہا ہے لیکن کیمور ضلع کے چاروں اسمبلی حلقہ کے ایم ایل اے اپنے گھروں میں دبکےپڑے ہیں۔
انہوں نے موجودہ۔ایم ایل اے کے زریعہ وزیر اعظم راحت فنڈ میں دیۓ گۓ رقم پر سوالات اٹھاتے ہوۓ کہا کہ رکن اسمبلی دکھائیں کہ انہوں نے کتی رقم اپنے نجی فنڈ سے ادا کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس وبا میں میڈیا پولس سے لیکر انتظامیہ سبھی لوگ سڑک پر ایک دوسرے کی مدد کر رہے ہیں لیکن حلقے کے ارکان اسمبلی غائب ہیں۔ سابق رکن اسمبلی نے کہا کہ کیمیور کے غرباء کے لئے میں ہر ممکن تعاون کے لئے تیار ہوں۔