اس مہم کے تحت پانچ گاڑیوں کو صفائی رتھ میں تبدیل کیا گیا ہے۔ ان رتھوں میں صفائی کرنے والے اہلکار اور رضا کارانہ طور پر مہم سے جڑے افراد ہاتھ میں جھاڑو لے کر سوار ہوئے اور شہر کے مختلف علاقوں میں صفائی کیا۔
ان صفائی رتھوں کو ڈسٹرک مجسٹرٹ ابھیشیک سنگھ نے پرچم دیکھا کر روانہ کیا۔ رتھ نے وشنو پد مندر، سکریا موڑ اور گیا ریلوے اسٹیشن میں صفائی کی اور لوگوں کو صفائی کے تئیں بیدار کیا۔
اجلاس گاہ میں افسران نے عہد لیا کہ وہ ہر برس ایک سو گھنٹے یعنی ہر ہفتے دو گھنٹے صفائی پر خرچ کریں گے۔