عیسیٰ مسیح کی پیدائش کے موقع پر آج بھارت سمیت پوری دنیا میں کرسمس ڈے بڑے جوش و خروش کے ساتھ منایا گیا۔
کرسمس ڈے خاص طور عیسائی مذہب کے ماننے والوں کے لیے بڑا اہمیت کا حامل ہے، اس دن عیسائی مذہب کے ماننے والے خصوصی دعا کے ساتھ ساتھ ملن تقریب کا بھی اہتمام کرتے ہیں۔
خاص طور پر بھارت میں بھی اس دن کو بڑے تزک و احتشام کے ساتھ منایا جا رہا ہے۔
ریاست کرناٹک کے شہر ہبلی کی قدیمی گرجا گھر میں بھی اس دن کا خاص اہتمام کیا گیا ہے، اسی طرح کرناٹک کے یادگیر شہر میں بھی میں کرسمس کا تہوار بڑی عقیدت اور دھوم دھام سے منایا گیا۔
اس موقع پر خاص دعائیں کی گئیں اور کیک کاٹ کر عیسیٰ مسیح کی یوم ولادت منائی گئی۔
اس موقعے پر گرجا کے پاپ ستیہ میترا نے کہا کہ ہم دعا کرتے ہیں کہ ملک میں امن اور شانتی قائم رہے، اور ہر کوئی خوش حال رہے۔
گرجا گھروں کو قمقموں وغباروں اور دیگر خوبصورت سامانوں سے سجایا گیاتھا۔ صبح سے ہی گرجاگھروں میں عقیدت مندوں کی آمد کاسلسلہ جاری ہوگیاتھا جو دیرشب تک چلا۔
عقیدت مندوں نے گرجا گھروں میں پہنچ کرموم بتی جلاکر خراج عقیدت پیش کی اور دعائیں مانگی۔ اس موقع پرضلع مجسٹریٹ ابھشیک کمار سنگھ نے بھی ضلع اور ملک کے مسیحی براداری کو مبارک باد پیش کی۔
اس موقع پر خریداری اور کھانے پینے کے اسٹالز کے علاوہ مختلف تقریبات کا بھی انعقاد کیا گیا ہے۔
بچوں کے لئے میلے بھی چرچ کے احاطے میں لگے ہوئے ہیں جہاں بچے تفریح کرتے نظر آئے ۔
مزید پڑھیں: رواں سال کا آخری سورج گہن کل ہوگا
گیا چرچ کی رکن انجلی پردھان نے کہا کہ عیسائی برادریوں کے لئے یہ انتہائی خوشی ومسرت کادن ہے، آج کے ہی دن عیسی مسیح کی آمد ہوئی تھی، عیسائی برادری اس دن کوجشن کے طورپرمناتی ہے۔