گیا: ضلع کے ٹکاری میں واقع چلڈرن پارک میں این ڈی اے امیدوار انیل کمار کی حمایت میں منعقدہ نتیش کمار کے جلسہ عام میں لالو یادو زندہ باد کے نعرے بلند ہوئے۔ نتیش کے خطاب کے وقت کچھ نوجوان لالو کی حمایت میں نعرے بازی کی۔
نتیش کمار ریاست میں بے روزگاری اور ترقی کے موضوع پر خطاب کرر ہے تھی کہ اسی دوران لالو پرساد زندہ باد کے نعرے بلند ہوئے۔ اسٹیج سے متصل ہی کھڑے کچھ نوجوانوں نے لالو یادو زندہ باد، بے روزگاری ہٹاؤ جیسے نعرے لگاتے ہوئے وزیر اعلی نتیش کی شدید مخالفت کی۔ تاہم این ڈی اے کی حمایت میں جاری نعروں میں عوام کی آواز دب گئی۔
مزید پڑھیں: بہار انتخابات پر مہاجر مزدوروں کا ردعمل
تیجسوی کا نتیش کمار کو کھیلی بحث کے لیے چیلنج
خیال رہے کہ بہار انتخابات کے پہلے مرحلے میں اب صرف 10 دن باقی ہیں، جس کے لیے تمام سیاسی جماعتیں زبردست انتخابی مہم میں مصروف ہیں۔ اسی کے ساتھ سی ایم نتیش خوب ریلیوں میں مصروف ہے۔
خیال رہے کہ بہار اسمبلی انتخابات 2020 کی تاریخوں کا اعلان ہوچکا ہے۔ تین مرحلے میں انتخابات ہوں گے، پہلے مرحلے میں 71 سیٹوں پر 28 اکتوبر کو ووٹنگ ہوگی، جبکہ دوسرے مرحلے میں 91 سیٹوں کے لیے 3 نومبر کو ووٹنگ ہوگی اور تیسرے مرحلے میں 78 سیٹوں کے لیے 7 نومبر کو ووٹنگ ہوگی ہے اور 10 نومبر کو نتائج کا اعلان ہوگا۔