ریاست بہار کے ضلع گیا میں پترپکش میلہ کا افتتاح بہار کے نائب وزیر اعلی سشیل مودی کے ذریعہ کیا گیا۔ میلے کے پہلے ہی دن ایک ہی کنبہ کے 70افراد اپنے آباواجداد کی روح کی تسکین ومکتی کے لیے پنڈدان کے رسومات ادا کرنے کے لیے گیا پہنچے۔
کنبہ کے ایک رکن کے مطابق پینتالیس سال سے خاندان کے افراد ملک وبیرون ملک کے مختلف حصوں میں مقیم ہیں لیکن کبھی بھی ایک ساتھ پورا خاندان یکجا نہیں ہوا تھا۔
ایک سال سے تمام لوگ رابطے میں آئے اور متفقہ فیصلہ ہواکہ اپنے آباواجداد کے لیے پنڈدان کرنے ایک ساتھ گیا جائیں گے اور اسی کے تحت سبھی افراد یہاں پہنچے ہیں۔
انجلی تیال نے بتایاکہ وہ سبھی ایک ہی کنبہ کے ہیں پہلے سبھی ایک ساتھ رجواڈا میں رہتے تھے لیکن وقت اور حالات نے تمامافراد کو مختلف مقامات پر رہنے کی لیے مجبور کردیا۔ایک ساتھ جمع ہوکر اپنے آباواجداد کے لیے پنڈدان کرنے کا لمحہ ایک یادگار لمحہ ہے
واضح رہے کہ پترپکش میلہ سناتن مذہب کے ماننے والوں کے لیے کافی زیادہ اہمیت کا حامل ہوتا ہے اور یہ میلہ ہربرس گیا میںمنعقد کیا جاتا ہے جس میں لاکھوں عقیدت مند پہنچ کر اپنے مرحومین کی روح کی تسکین ونجات کے لیے پنڈدان کے رسومات کو ادا کرتے ہیں۔
ہندومذہبی کتابوں کے مطابق پنڈدان کرنے کی بڑی اہمیت بتائی گئی ہے۔