ETV Bharat / city

گجرات میں لاک ڈاؤن یا نائٹ کرفیو کے آثار - گجرات میں لاک ڈاؤن یا نائٹ کرفیو کے آثار

گجرات ہائی کورٹ میں کورونا کے مریضوں میں مسلسل اضافے کے پیش نظر سماعت کے دوران جج نے کہا کہ گجرات میں کورونا کے انفیکشن کو قابو میں کرنے کے لیے کورونا کی چین کو توڑنا بے حد ضروری ہے، اس لیے ریاستی حکومت کو تین سے چار دن تک گجرات میں سخت کرفیو یا ہفتہ اور اتوار پر مکمل لاک ڈاؤن نافذ کر دینا چاہیے۔

Chief Minister Vijay Ropani
وزیراعلیٰ وجے روپانی
author img

By

Published : Apr 6, 2021, 10:56 PM IST

ریاست گجرات میں کورونا وائرس کے کیسز میں اضافے کے پیش نظر گجرات ہائی کورٹ نے کورونا کی چین توڑنے کے لیے تین سے چار دنوں تک گجرات میں سخت کرفیو نافذ کرنے کی ہدایت دی ہے، گجرات ہائی کورٹ کی ہدایت کے بعد وزیراعلیٰ وجے روپانی، نائب وزیراعلیٰ نتن پٹیل اور جینتی روی نے سورت میں ایک میٹنگ کی۔

دراصل گجرات میں تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق 5 اپریل کو کورونا وائرس کے 3160 نئے کیسز کی تصدیق کی گئی اور دوسری جانب گجرات کی دارالحکومت گاندھی نگر میں میونسپل کارپوریشن کے انتخابات کی تیاریاں زور و شور سے کی جا رہی ہے، جس کے سبب گجرات ہائی کورٹ میں کورونا کے مریضوں میں مسلسل اضافے کے پیش نظر سماعت کی گئی۔

سماعت کے دوران گجرات ہائی کورٹ نے کہا کہ گجرات میں کورونا کے انفیکشن کو قابو میں رکھنے کے لیے کورونا کی چین کو توڑنا بے حد ضروری ہے ایسے میں ریاستی حکومت کو تین سے چار دن تک گجرات میں سخت کرفیو یا ہفتہ اور اتوار پر مکمل لاک ڈاؤن نافذ کر دینا چاہیے۔

گجرات ہائی کورٹ کی ہدایت کے بعد ہی وزیراعلیٰ وجے روپانی کے صدارت میں سورت میں ایک میٹنگ کا اہتمام کیا گیا، جس میں سی ایم نے کہا کہ ہم کورونا وائرس کو روکنے کے لیے ہر ممکن کوشش کر رہے ہیں اور روزآنہ بڑی تعداد میں کورونا ویکسین بھی لگائے جا رہے ہیں لیکن گجرات میں کرفیو اور لاک ڈاؤن کو لگانے کے تعلق سے کوئی بھی فیصلہ گاندھی نگر میں کور کمیٹی کی میٹنگ کے بعد لیا جائے گا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.