ETV Bharat / city

آسام: مودی نےعلیحدگی پسندوں سے اصل دھارے میں لوٹنے کی اپیل کی

حکومت اوربوڈو تنظیموں کے درمیان ہوئے تیسرے معاہدے کے سلسلے میں جشن منانے کےلئے اکٹھی ہوئی عوام سے خطاب کرتے ہوئے مسٹر مودی نے کہا کہ 'میں بندوق کی طاقت میں یقین کرنے والے ان سبھی لوگوں سے بوڈو نوجوانوں سے سیکھنے کی اپیل کرتا ہوں کہ وہ تشدد کا راستہ چھوڑ کر ملک کے اصل دھارےمیں آئیں اور زندگی کا لطف اٹھائیں'۔

prime minister speech in asam
مودی نےعلیحدگی پسندوں سے اصل دھارے میں آنے کی اپیل کی
author img

By

Published : Feb 7, 2020, 7:31 PM IST

Updated : Feb 29, 2020, 1:28 PM IST

وزیراعظم نریندر مودی نے آسام کے کوکرا جھار میں ایک ریلی سے خطاب میں کہا کہ' شمال مشرقی ریاستوں میں 'بوڈو معاہدہ' امن اور ترقی کی نئی عبارت لکھے گا۔

وزیر اعظم نے اپنے خطاب میں خاص طور پر ملک کے سبھی علیحدگی پسند اور نکسلی گروپوں سے تشددکا راستہ ترک کرکے ملک کے اصل دھارے میں آنے کی اپیل کی۔

حکومت اوربوڈو تنظیموں کے درمیان ہوئے تیسرے معاہدے کے سلسلے میں جشن منانے کےلئے اکٹھی ہوئی عوام سے خطاب کرتے ہوئے مسٹر مودی نے کہا کہ 'میں بندوق کی طاقت میں یقین کرنے والے ان سبھی لوگوں سے بوڈو نوجوانوں سے سیکھنے کی اپیل کرتا ہوں کہ وہ تشدد کا راستہ چھوڑ کر ملک کے اصل دھارےمیں آئیں اور زندگی کا لطف اٹھائیں'۔

مودی نےعلیحدگی پسندوں سے اصل دھارے میں آنے کی اپیل کی

مسٹر مودی نے کہا کہ 'آج آسام سمیت پورے شمال مشرق کے لئے 21ویں صدی میں ایک نئی ابتدا، ایک نئی صبح، ایک نئی تحریک کا خیر مقدم کرنے کا دن ہے'۔

مسٹر مودی نے کہا کہ 'بوڈو معاہدے کے تحت، بی ٹی ڈی کے اندر آنے والے علاقے کی سرحد کو ٹھیک کرنےکے لئے ایک کمیشن کی بھی تشکیل دی جائے گی۔ اس علاقے کو 1500 کروڑ روپے کا خصوصی پیکج ملے گا جس سے کوکراجھاڑ، چرانگ، بکسا اور ادلگوری جیسے اضلاع کو کافی فائدہ پہنچے گا'۔

مودی کا یہ آسام کا دورہ بوڈو معاہدے کےبعد ہوا ہے۔ یہ تیسرا موقع ہے جب اس طرح کا کوئی سمجھوتہ ہوا ہے۔ اس سے پہلے دو معاہدے 1993اور 2003 میں ہوئے تھے۔ تیسرا معاہدہ 27 جنوری کو نئی دہلی میں نیشنل ڈیموکریٹک فرنٹ آف بوڈولینڈ (این ڈی ایف بی) کے سبھی چار فریقوں کے لیڈروں کےساتھ کیا گیا تھا۔ یہ چاروں فریق پہلے ایک الگ بوڈولینڈ ریاست کا مطالبہ کررہے تھے۔

معاہدے پر دستخط کرنے کے بعد 30 جنوری کو گواہاٹی میں منعقد ایک تقریب کے دوران این ڈی ایف بی کے 1615 اراکین نے ایک سیریز رائفل، ایم 16 رائفل، 4803راؤنڈ گولہ بارود، 14 گرینیڈ، ایک 2 انچ موٹار سمیت 178 ہتھیاروں کو سلامتی فورسوں کے حوالے کردیا تھا۔

وزیراعظم نے کانگریس رہنما راہل گاندھی کا نام لئے بغیر کہا کہ لوگ انہیں ڈنڈے سے مارنے کی بات کرتے ہیں لیکن انہیں ماؤں اور بہنوں کا آشیرواد حاصل ہے، جو ان کی حفاظت کرتا ہے۔

شہریت ترمیمی قانون (سی اے اے)کے خلاف شروع ہونےکےبعد وزیراعظم کا یہ پہلا آسام دورہ ہے۔

مودی نے سی اے اے کے مسئلہ پر کہا کہ 'میں آسام کے لوگوں کو بھروسہ دلانا چاہتا ہوں کہ سی اےاے سے کوئی باہر شخص ملک میں نہیں آئے گا۔ اس قانون کے سلسلے میں بہت سی غلط فہمیاں کئی ایسے لوگوں کے ذریعہ پھیلائی جارہی ہیں'۔

مودی نے کہا کہ ان کی حکومت آسام معاہدے کا پارٹ 6 کا بہت جلد نفاذ کرے گی۔انہوںنے کہا کہ 'جیسے ہی ہمیں کمیشن کی رپورٹ ملےگی، ہم آسام معاہدے کے پارٹ 6 کا نفاذ کردیں گے۔ ہم اس میں کوئی تاخیر نہیں کریں گے'۔

وزیراعظم نے کوکراجھاڑ کے لوگوں کے ذریعہ موٹر سائیکل ریلی نکالے جانے اور مٹی کےدیئے جلانے کی تعریف کی۔ انہوں نے کہا کہ یہ تاریخی دن کئی شہیدوں کی قربانی کے بعد آیا ہے۔

مزید پڑھیں: شاہین باغ احتجاج: سپریم کورٹ میں سماعت ملتوی
مسٹر مودی نے کہا کہ' آج آسام ہی نہیں پورے شمال مشرق کے لئے ایک نیا دن ہے۔ آج کا دن یہ عزم کرنے کا دن ہے کہ ترقی اور یقین کو اپنایا جائے اور تشدد کو ختم کیا جائے'۔

Intro:Body:

news

Conclusion:
Last Updated : Feb 29, 2020, 1:28 PM IST

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.