ETV Bharat / city

ایمس کی بڑی لاپرواہی: انجم کو کسم لتا سمجھ کرآخری رسومات ادا کردی - انجم کی لاش کا تبادلہ

ایک بار پھر دہلی کے ایمس ہسپتال سے لاشوں کے تبادلے کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ اس کے بعد اہل خانہ ایمس ہسپتال گئے اوراس لاپرواہی پر ہاتھا پائی کی۔

another case of dead body replaced in aiims of Delhi
انجم کی کسم لتا سمجھ کر ہندو طرز سے آخری رسم ادا ہوئی
author img

By

Published : Jul 9, 2020, 2:23 PM IST

Updated : Jul 9, 2020, 2:35 PM IST

ملک کے سب سے قابل اعتماد ہسپتال ایمس کی ایک غفلت سامنے آئی ہے۔ جس کے سننے کے بعد آپ کے ہوش اڑ جائیں گے۔ اس لاپرواہی کی وجہ سے جہاں ایک فیملی کو اس کی موت کے بعد دو بار اس کے ممبر کی آخری رسوم ادا کرنا پڑا، وہیں دوسری طرف ایک فیملی کو اس کے ممبر کی تدفین کرنے کا حق نہیں مل سکا۔

انجم کی کسم لتا سمجھ کر ہندو طرز سے آخری رسم ادا ہوئی

در اصل وجئے نگر کے کیلاش نگر میں رہنے والی کسم لتا (52) کو رشتہ داروں نے خراب صحت کے سبب دہلی کے ایمس ہسپتال میں داخل کرایا تھا۔ جہاں دو روز قبل شام میں کسم لتا کی موت ہوگئی۔ کل علی الصبح ایمس نے کسم لتا کی میت اہل خانہ کے حوالے کردی۔

کووڈ کی رپورٹ مثبت ہونے کی وجہ سے اس خاندان نے ہندو رسم و رواج کے مطابق دہلی کے پنجابی باغ میں کسم لتا کی آخری رسم ادا کردی۔

گذشتہ شام کسم لتا کے لواحقین کو ایمس کا فون آیا جس کی اطلاع ملتے ہی لواحقین حیران رہ گئے۔ فون کرنے والے نے انہیں بتایا کہ کسم لتا کی لاش بریلی کے رہائشی انجم سے بدل گئی ہے۔ غلطی کے لئے معذرت خواہ ہیں، آپ لوگ آکر ان کی لاش لے لیں۔ آج ایک بار پھر کنبہ ایمس گیا اور دہلی میں کسم لتا کے جسد خاکی کی آخری رسم ادا کی۔

بتایا جارہا ہے کہ اس غفلت کی وجہ سے انجم کے اہل خانہ نے دہلی ایمس میں جم کر ہنگامہ کیا۔

ایسے میں دہلی ایمس سے بہت بڑی غلطی سرزد ہوئی ہے۔ انجم مسلمان تھی، ان کے اہل خانہ ان کی آخری رسم ادا نہیں کر پائے، جبکہ انجانے میں ایک ہندو کنبہ نے ہندو طریقے سے ان کو جلایا۔

Last Updated : Jul 9, 2020, 2:35 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.