ETV Bharat / city

شمالی بھارت میں گرمی کا قہر جاری - شمالی بھارت میں گرمی کا قہر جاری

جاریہ سال مانسون بہت پہلے ہی ملک میں دستک دے چکا ہے لیکن پھر بھی بہت ساری ریاستیں اس کا بے تابی کے ساتھ انتظار کررہی ہیں۔ محکمہ موسمیات کے مطابق، جنوب مغربی مانسون دس جولائی تک دہلی سمیت باقی شمالی بھارت میں پہنچ سکتا ہے۔

weather-situation-across-the-country
شمالی بھارت میں گرمی کا قہر جاری
author img

By

Published : Jul 6, 2021, 10:00 AM IST

نئی دہلی: ملک کے شمالی علاقوں میں پیر کو بھی شدید گرمی جاری رہی۔ ادھر، محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے کہا کہ جنوب مغربی مانسون دس جولائی تک دہلی سمیت شمالی بھارت کے بقیہ حصوں تک پہنچ سکتا ہے۔ پچھلے 15 سالوں میں یہ پہلا موقع ہے کہ جب مانسون اتنی دیری سے پہنچ رہا ہو۔

پیر کو قومی دارالحکومت میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 39.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ توقع ہے کہ دہلی میں آج (منگل) کو جزوی طور پر موسم ابر آلود رہنے کا امکان ہے اور زیادہ سے زیادہ اور کم سے کم درجہ حرارت بالترتیب 41 اور 29 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔

اس کے علاوہ ہریانہ اور پنجاب میں شدید گرمی کی لہر جاری ہے۔ گروگرام میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 41.8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، جو عام سے چار ڈگری زیادہ ہے۔ آئندہ دو تین دنوں میں اس خطے میں درجہ حرارت میں مزید اضافے کا امکان ہے۔ گروگرام ہریانہ کا سب سے گرم علاقہ رہا۔

یہ بھی پڑھیں:ایئر لائنز کو 65 فیصد صلاحیت کے ساتھ چلانے کی اجازت

محکمہ موسمیات نے ایک بیان جاری کیا جس میں کہا گیا ہے کہ جنوب مغربی مانسون کا 10 جولائی کے آس پاس مغربی اتر پردیش، پنجاب، ہریانہ، راجستھان اور دہلی کے کچھ اور حصوں میں پیش قدمی کرنے کا امکان ہے۔ آئی ایم ڈی کے علاقائی سربراہ کلدیپ سریواستو نے بتایا کہ اس سے قبل دہلی میں 2012 میں مانسون 7 جولائی کو پہنچا تھا، جب کہ 2006 میں مانسون نے 9 جولائی کو دارالحکومت میں دستک دی تھی۔

محکمہ موسمیات نے پہلے کہا تھا کہ مانسون اپنے مقررہ وقت سے 12 دن پہلے 15 جون کو دارالحکومت میں دستک دے گا۔ یکم جون کو مانسون کے سیزن کے آغاز کے بعد سے دہلی میں 43.6 ملی میٹر بارش ہوئی ہے، جو عام یعنی 75.7 ملی میٹر سے 42 فیصد کم ہے۔

وسطی دہلی میں عام سے 89 فیصد کم بارش ہوئی ہے۔ جموں و کشمیر کے کشتواڑ کے بعد سب سے کم بارش والا یہ بھارت کا دوسرا ضلع ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.