ETV Bharat / city

آٹھویں جماعت کی طالبہ کا کووڈ-19 کے متعلق ویڈیو پیغام

دہلی کے دوارکا کی آٹھویں جماعت کی طالبہ ایوا گوتم نے ایک ویڈیو جاری کرکے دوارکا کے باشندوں کو کورونا وائرس کےتعلق سے آگاہ کرتے ہوئے اس سے محفوظ رہنے کے طریقوں کے بارے میں بتانے کی کوشش کی ہے۔

Eva Gautam, an eighth grader
آٹھویں جماعت کی طالبہ ایوا گوتم
author img

By

Published : Jun 13, 2020, 10:02 PM IST

دارالحکومت دہلی میں کورونا وائرس سے بچاو کے لیے جہاں حکومت، انتظامیہ اور ڈاکٹر عوام میں بیداری پیدا کرنے کی پوری کوشش کررہے ہیں وہیں دوارکا کے چھوٹے بچے بھی اس وائرس کے بارے میں ویڈیو بنا کر بیداری پیدا کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔

آٹھویں جماعت کی طالبہ کا کووڈ-19 کے متعلق ویڈیو پیغام

دوارکا کی ایک 12 سالہ بچی نے ایک ویڈیو جاری کی ہے جس میں دوارکا کے باشندوں کو وائرس کے بارے میں اور اس سے بچنے کے باری میں بتانے کی کوشش کی ہے۔

بارہ برس کی ایوا گوتم دوارکا کے سیکٹر 10 شکنتلام اپارٹمنٹ میں رہائش پذیر ہے اور جی ڈی گوینکا اسکول میں آٹھویں جماعت کی طالبہ ہیں۔ایوا گوتم نے اپنی ویڈیو میں سب سے پہلے اپنا تعارف کرانے کے بعد کورونا وائرس کے بارے میں مختصر معلومات فراہم کرتی ہیں۔

وائرس کی معلومات دینے کے بعد وہ لوگوں سے التجا کرتی ہے اور کچھ اہم باتوں کی وضاحت کرتی ہے۔ جس کے استعمال سے ہم اپنے آپ کو اور دوسروں کو بچاسکتے ہیں۔

اس کے علاوہ بچی نے اپنی ویڈیو میں قوت مدافعت میں اضافے کے لیے کچھ اہم پھلوں اور سبزیوں کے بارے میں بھی معلومات دی ہے جس کے استعمال سے ہم اپنے قوت مدافعت کی صلاحیت میں اضافہ کرسکتے ہیں تاکہ اس وائرس کا اثر کسی کے جسم پر آسانی سے نہ ہو۔

ایوا گوتم نے ویڈیو میں لوگوں سے اپیل کی ہے کہ وہ ان کے ذریعہ دی گئی تمام ہدایات اور اقدامات پر عمل کریں تاکہ لوگ کورونا وائرس سے محفوظ رہ سکیں اور ملک کو بھی محفوظ رکھ سکیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.