ETV Bharat / city

نوئیڈا: گاڑی چور گروہ کے 3 ارکان گرفتار

author img

By

Published : Aug 1, 2021, 10:42 PM IST

اترپردیش کے نوئیڈا میں کوتوالی سیکٹر 20 پولیس نے چیکنگ کے دوران 3 شاطر چوروں کو گرفتار کیا ہے۔

نوئیڈا: گاڑی چور گروہ کے 3 ارکان گرفتار
نوئیڈا: گاڑی چور گروہ کے 3 ارکان گرفتار

نوئیڈا کے ضلع گوتم بدھ نگر میں پولیس کاروائی کے دوران گرفتار 3 چوروں کے قبضہ سے 8 موٹر سائیکلیں اور 4 کاریں برآمد کی گئیں۔ پولیس، گرفتار ملزمین کے دیگر ساتھیوں کی تلاش کررہی ہیں۔

نوئیڈا: گاڑی چور گروہ کے 3 ارکان گرفتار

اے ڈی سی پی نوئیڈا زون رنوجے سنگھ نے بتایا کہ کوتوالی سیکٹر 20 پولیس نے چیکنگ کے دوران 3 شاطر چوروں کو ڈی این ڈی فلائی اوور کے قریب سے گرفتار کیا ہے۔ ملزمان کی شناخت بھرت پور راجستھان کے رہنے والے انوپ شرما، راجیش متھرا اور عمران کی حیثیت سے کی گئی۔ پولیس نے ملزمین کے قبضہ سے 3 ہونڈا سٹی، ایک اسکارپیو، 7 بلٹ اور ایک سپلینڈر موٹر سائیکل کے علاوہ کئی چابیاں برآمد کرلی۔

یہ بھی پڑھیں: جعلی شناختی کارڈ بنانے کے الزام میں 2 افراد گرفتار

پولیس نے بتایا کہ تینوں ملزمین ڈپلیکیٹ چابیوں کی مدد سے گاڑیوں کے لاک کھول کر چوری کیا کرتے تھے، جس کے بعد وہ ای سی ایم سسٹم، انجن اور چیسی نمبر، نمبر پلیٹ اور آر سی کو تبدیل کرکے صارفین کو فروخت کردیتے تھے لیکن بعض گاڑیاں گاڑیاں پرانی ہونے کی وجہ سے فروخت نہیں ہوپاتی تھیں لہذا وہ انہیں کباڑی کو بیچ دیتے تھے۔ پولیس اس گروہ میں ملوث دیگر چوروں کی تلاش کررہی ہے۔ پولیس نے بتایا کہ چوری کی گاڑیاں خریدنے والوں کو بھی بہت جلد گرفتار کیا جائے گا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.