ETV Bharat / city

دہلی: 200 انڈونیشیائی شہریوں کی ضمانت منظور - دہلی کی ساکیت عدالت

ساکیت عدالت نے تبلیغی جماعت کے پروگرام میں حصہ لینے والے 200 انڈونیشیائی شہریوں کی ضمانت منظور کرلی ہے۔ اب تک 882 غیر ملکی شہریوں کو ضمانت منظور کی جاچکی ہے۔

Two hundred indonesian nationals involved in Tabligi Jamaat program got bail
ساکیت عدالت نے 200 انڈونیشیائی شہریوں کی ضمانت منظور کرلی
author img

By

Published : Jul 15, 2020, 8:03 PM IST

دہلی کی ساکیت عدالت نے تبلیغی جماعت کے پروگرام میں حصہ لینے والے دو سو انڈونیشیائی شہریوں کی ضمانت منظور کرلی ہے۔ چیف میٹرو پولیٹن مجسٹریٹ گورموہینہ کور نے دو سو انڈونیشیائی شہریوں کو دس-دس ہزار روپے کے ذاتی مچلکے پر ضمانت دینے کا حکم دیا۔ اب تک 882 غیر ملکی شہریوں کو ضمانت منظور کی جاچکی ہے۔

گزشتہ 14 جولائی کو ساکیت عدالت نے انڈونیشیا کے ڈیڑھ سو شہریوں کی ضمانت منظور کی تھی۔ گذشتہ 11 جولائی کو عدالت نے تھائی لینڈ اور نیپال کے 75 شہریوں کی ضمانت منظور کی تھی۔ گذشتہ 10 جولائی کو عدالت نے ملائشیا کے 62 شہریوں اور سعودی عرب کے 11 شہریوں کو بری کیا تھا۔ میٹرو پولیٹن مجسٹریٹ سدھارتھ ملک نے ان 73 غیر ملکی شہریوں کو سات سے دس ہزارروپے جرمانے میں بری کرنے کا حکم دیا تھا۔

ان غیر ملکی شہریوں نے تصفیہ کے لئے درخواست دی تھی، جس کے بعد عدالت نے یہ حکم دیا۔ سماعت کے دوران لاجپت نگر کے ایس ڈی ایم نے ان غیر ملکی شہریوں کے خلاف شکایت کی اور لاجپت نگر کے اے سی پی اور نظام الدین کے انسپکٹر نے کہا کہ ان غیر ملکی شہریوں کی بریت سے انہیں کوئی اعتراض نہیں ہے۔ ساکیت عدالت نے 10 جولائی کو بنگلہ دیش کے 82 شہریوں کی ضمانت منظور کی تھی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.