ETV Bharat / city

ٹور اینڈ ٹریول انڈسٹری معاشی بحران کا شکار

author img

By

Published : Aug 20, 2020, 7:51 PM IST

کورونا وائرس کی مہلک وبا کو روکنے کے لیے سب سے پہلے پروازوں کو منسوخ کیا گیا جس سے ٹور اینڈ ٹریول انڈسٹری کے کاروباری کے حالات خراب ہو گئے اب صورتحال یہ ہے کہ بھارت میں ہی اس پیشے سے منسلک کروڑوں افراد کی بے روزگاری کا اندیشہ ہے.

The tour and travel industry is in financial crisis
ٹور اینڈ ٹریول انڈسٹری معاشی بحران کا شکار

چینی شہر ووہان سے نکل کر دنیا بھر میں تباہی مچانے کے بعد کرونا وائرس نے دنیا بھر کی معاشی صورتحال بگاڑ دی ہے اب دنیا کے متعدد ممالک معاشی بحران کا شکار ہیں.کورونا وائرس کی مہلک وبا کو روکنے کے لیے سب سے پہلے پروازوں کو منسوخ کیا گیا جس سے ٹور اینڈ ٹریول انڈسٹری کے کاروباری حالات حالات خراب ہو گئے اب صورتحال یہ ہے کہ بھارت میں ہی اس پیشے سے منسلک کروڑوں افراد کی بے روزگاری کا اندیشہ ہے.

ای ٹی وی بھارت کے نمائندے نے ایسے ہی افراد سے بات کی جو ٹور اینڈ ٹریول انڈسٹری سے منسلک ہیں اور گذشتہ 5 ماہ سے اپنی بقا کے لیے جدوجہد کر رہے ہیں.

ویڈیو

ای ٹی وی بھارت کے نمائندے سے بات کرتے ہوئے اسعد میاں نے بتایا کہ وہ گذشتہ 18 ماہ سے اس کاروبار میں ہیں لیکن اس طرح کے حالات کا سامنا انہوں نے کبھی نہیں کیا.وہ بتاتے ہیں کہ موجودہ حالات میں وہ اپنی جمع کی گئی رقوم کا استعمال کر رہے ہیں اور اب حالات بد سے بدتر ہو چکے ہیں جو ہمارے کاروبار کا سیزن ہوا کرتا تھا وہ لاک ڈاؤن کی نذر ہو گیا.وہیں اسی پیشہ سے منسلک سلیم رضا نے بتایا کہ بھارت میں 4 کروڑ افراد ہمارے پیشہ سے جڑے ہوئے ہیں جس آج بے روزگار ہیں انہوں نے بتایا کہ حکومت کی جانب سے کہا گیا تھا کہ وہ عوام کی مدد کرے گی لیکن اس کے باوجود کچھ بھی مدد نہیں کی بلکہ اور کاروباری حالات خراب کر دیے گئے.

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.