نئی دہلی: تلنگانہ کے وزیر اعلی کے چندرشیکھر راؤ نے جمعہ کے روز نئی دہلی میں مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ اور مرکزی وزیر جل شکتی گجیندر سنگھ شیخاوت سے ملاقات کی۔
تلنگانہ کے وزیر اعلی کے چندر شیکھر راؤ دارالحکومت دہلی کے تین روزہ دورے پر ہیں جہاں وہ مرکزی وزراء سے ملاقات کر رہے ہیں۔ اس ضمن میں انہوں نے وزیر داخلہ سے بھی ملاقات کی۔
رواں ہفتے کی شروعات میں وزیر اعلی کے چندر شیکھر راؤ نے وزیر اعظم نریندر مودی کے ساتھ نئی پارلیمنٹ عمارت کے سنگ بنیاد کی تقریب میں شرکت کی تھی۔ اس موقع پر لوک سبھا اسپیکر اوم برلا، وزیر داخلہ امت شاہ، وزیر دفاع راجناتھ سنگھ، پارلیمانی امور کے وزیر پرہلاد جوشی، مکانات کی تعمیر اور شہری امور کے وزیر ہردیپ سنگھ پوری، راجیہ سبھا کے نائب صدر نشیں ہری ونش نارائن سنگھ اور دیگر کئی مرکزی وزراء، وزرائے مملکت، پارلیمنٹ کے ارکان اور دیگر اہم شخصیات موجود ہیں۔
اس سے قبل انہوں نے کہا تھا کہ انہیں فخر ہے کہ وہ وزیر اعظم کی تقریب میں شامل ہوں گے اور اس بات کا اظہار کیا کہ نیا منصوبہ مضبوط بھارت کی خود اعتمادی وقار اور قومی فخر کی علامت ہوگا۔'
وزیر اعلی کی حالیہ ملاقات گریٹر حیدرآباد میونسپل کارپوریشن (جی ایچ ایم سی) انتخابی نتائج کے بعد سامنے آئی ہے'۔