ETV Bharat / city

ویویکانند کالج کے پرنسپل کے خلاف اساتذہ تنظیم کا احتجاج - ویویکانند کالج

ویویکانند کالج کے 12 ایڈہاک اساتذہ کی دوبارہ تقرری اور فوری طور پر پرنسپل کو عہدے سے ہٹانے کے لیے دہلی یونیورسٹی ٹیچر ایسوسی ایشن کی جانب سے آن لائن احتجاجی پروگرام منعقد کیا گیا۔

ویویکانند کالج کے پرنسپل کے خلاف اساتذہ تنظیم کا احتجاج

author img

By

Published : Jun 2, 2021, 9:48 PM IST

ویویکانند کالج کے 12 ایڈہاک اساتذہ کی دوبارہ تقرری اور فوری طور پر پرنسپل کو عہدے سے ہٹانے کے لیے دہلی یونیورسٹی ٹیچر ایسوسی ایشن کی سربراہی میں مختلف اساتذہ تنظیموں کی جانب سے آج صبح 9 تا شام 4 بجے تک آن لائن ’ہلہ بول‘ پروگرام منعقد کرکے احتجاج درج کرایا گیا۔

ہلہ بول‘ پروگرام کے دوران اساتذہ نے ویویکانند کالج کے پرنسپل کے خلاف نعرے بازی کی۔ اساتذہ نے آج صبح سے ہی ویویکانند کالج کے 12 ایڈہاک اساتذہ کی دوبارہ تقرری کا مطالبہ کرتے ہوئے کارڈ بورڈ کے ساتھ فوٹو شیئر کرنا شروع کردیا تھا۔ اس کے علاوہ دیگر سوشل میڈیا و واٹس ایپ گروپ پر پرنسپل اور یونیورسٹی انتظامیہ کے خلاف احتجاجی پیامات بھیجے گئے۔

ڈوٹا کے صدر راجیب رے، ڈی ٹی اے انچارج ڈاکٹر ہنسراج سمن، اکیڈمک کونسل ممبر ڈاکٹر آشا رانی، اکیڈمک کونسل کے رکن سنیل کمار، ڈاکٹر نریندر پانڈے، ڈاکٹر سنگیتا متل، سابق ڈوٹا صدر ڈاکٹر آدتیہ مشرا، ڈاکٹر آلوک پانڈے، ڈاکٹر پریم چند نے بھی ہلہ بول پروگرام میں شرکت کی۔

دہلی ٹیچر ایسوسی ایشن (ڈی ٹی اے) کے انچارج ڈاکٹر ہنسراج سمن نے بتایا ہے کہ 30 اپریل کو ویویکانند کالج کے پرنسپل نے مختلف شعبوں میں کام کرنے والے 12 ایڈہاک اساتذہ کی خدمات کو ختم کردیا تھا۔ پرنسپل نے ان ایڈہاک اساتذہ کو 29 اپریل تک تقرری خط دے دیئے تھے، انہیں 30 اپریل کو دوبارہ مقرر کیا جانا تھا لیکن پرنسپل نے ایسا نہیں کیا۔ انہوں نے بتایا ہے کہ دو ہفتے قبل گورننگ باڈی نے 12 اڈہاک اساتذہ کو دوبارہ شامل کرنے کے لیے ایک قرار داد منظور کی تھی لیکن اس کے باوجود آج تک ان کی دوبارہ جوائینگ نہیں کرائی گئی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.