ETV Bharat / city

شاذیہ علمی کا اکبر ڈمپی پر توہین آمیز تبصرہ کا الزام، مقدمہ درج - اکبر احمد ڈمپی

دہلی بی جے پی کی نائب صدر شاذیہ علمی نے وسنت کنج ساؤتھ پولیس اسٹیشن میں بہوجن سماج پارٹی کے سابق ایم پی اکبر احمد ڈمپی کے خلاف شکایت درج کروائی ہے۔

Shazia ilmi
Shazia ilmi
author img

By

Published : Feb 20, 2021, 3:30 PM IST

Updated : Feb 20, 2021, 3:57 PM IST

شاذیہ علمی نے اکبر احمد ڈمپی کے خلاف شکایت میں کہا کہ اکبر احمد نے ان کے بارے میں قابل اعتراض تبصرے کئے ہیں۔

دہلی پولیس کے مطابق وسنت کنج ساؤتھ پولیس نے بی ایس پی کے سابق رکن پارلیمان اکبر احمد ڈمپی کے خلاف دفعہ 506 اور دفعہ 509 کے تحت مقدمہ درج کیا ہے۔

شاذیہ علمی کے خلاف قابل اعتراض تبصرہ

بی جے پی رہنما شاذیہ علمی کے مطابق منع کرنے کے باوجود اکبر ڈمپی کی جانب سے ان کی مسلسل توہین کی گئی۔

شاذیہ علمی نے پولیس کو شکایتی دیتے ہوئے کہا کہ انہیں وسنت کنج کے سائمن اسٹیٹ میں رات کے کھانے کے لیے مدعو کیا گیا تھا جہاں متعدد سفیر بھی موجود تھے۔

انہوں نے اپنے بیان میں الزام لگایا کہ اکبر احمد، وزیراعظم نریندر مودی اور بی جے پی کے خلاف بھی قابل اعتراض باتیں کر رہے تھے۔

شاذیہ نے مزید الزام عائد کیا کہ اکبر ڈمپی ایک سفیر کو بتا رہے تھے کہ وہ ماچوپت قبیلے پر فلم کی شوٹنگ کے لئے بیرون ملک سفر کریں گی اور اس اچانک اکبر نے گالیاں دینی شروع کردیں لیکن انہوں نے اس بات کو نظر انداز کردیا لیکن جب وہ ڈنر کر رہی تھیں تب اکبر احمد نے دوبارہ قابل اعتراض تبصرے شروع کر دیئے۔

Last Updated : Feb 20, 2021, 3:57 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.