ETV Bharat / city

دہلی میں ابھی اسکول نہیں کھلیں گے - فی الحال اسکول کھولنا ٹھیک

دارالحکومت میں کورونا وائرس کے ریکارڈ توڑ نئے معاملے اور آب وہوا میں زبردست آلودگی کے پیش نظر حکومت دہلی نے اسکولوں کو ابھی نہ کھولنے کا فیصلہ کیا ہے۔ نائب وزیراعلیٰ و وزیرتعلیم منیش سسودیا نے بدھ کے روز صحافیوں کو یہ معلومات دی۔ گزشتہ احکام میں 31 اکتوبر تک اسکول بند کیے گئے تھے۔ دہلی میں کورونا وائرس کے منگل کو ریکارڈ 4853 نئے معاملے آئے تھے۔

Schools will not open in Delhi yet
دہلی میں ابھی اسکول نہیں کھلیں گے
author img

By

Published : Oct 28, 2020, 9:54 PM IST

منیش سسودیا نے بتایا کہ والدین اور بچوں میں خوف ہے کہ اسکول کھلنے پر انفیکشن بڑھ سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بیشتر اساتذہ اور بچوں کے والدین کی رائے ہے کہ اسکول ابھی بند ہی رکھے جانے چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ دہلی کے سبھی سرکاری اورنجی اسکول اگلے حکم تک بندرہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ پوری دنیا میں جہاں بھی وبا کے درمیان اسکول کھولے گئے، وہاں بچوں میں کورونا وائرس کے معاملے میں اضافہ دیکھا گیا۔ اس کے پیش نظر حکومت کا ماننا ہے کہ فی الحال اسکول کھولنا ٹھیک نہیں رہے گا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.