کمپنی نے آج یہاں کہا کہ یہ فیصلہ بھارت میں مختلف اسٹیک ہولڈروں کے ساتھ تبادلہ خیال اور مقامی انتظامیہ کی فوری ضرورت کے جائزے کے بعد کیا گیا ہے۔
سیمسنگ مرکزی حکومت کے ساتھ اترپردیش اور تملناڈو کو تیس لاکھ ڈالر کا عطیہ دے گی۔ اس کے علاوہ ہیلتھ کیئر سسٹم کی مدد کے لئے سیمسنگ 20 لاکھ ڈالر کا طبی سامان دستیاب کرائے گی جس میں 100 آکسیجن کنسنٹریٹر، تین ہزار آکسیجن سلنڈر اور دس لاکھ ایل ڈی سی سیرینج شامل ہیں۔ یہ سامان اترپردیش اور تملناڈو کو دستیاب کرایا جائے گا۔