ETV Bharat / city

دہلی ہائی کورٹ سے انل امبانی کو راحت

دہلی ہائی کورٹ نے آرکام اور ریلائنس انفراٹیل کے مالک انل امبانی کو بڑی راحت پہنچاتے ہوئے کمپنیوں کے خلاف دیوالیہ کی کاروائی شروع کرنے کے لیے اسٹیٹ بینک آف انڈیا پر پابندی عائد کردی ہے۔

Relief to Anil Ambani from Delhi High Court
دہلی ہائی کورٹ سے انل امبانی کو راحت
author img

By

Published : Aug 27, 2020, 7:27 PM IST

دہلی ہائی کورٹ نے آر کام اور ریلائنس انفراٹیل کے مالک انل امبانی کو بڑی راحت دی ہے۔ جسٹس وپن سنگھی کی بنچ نے امبانی کی دونوں کمپنیوں کے خلاف دیوالیہ کاروائی شروع کرنے کے لیے اسٹیٹ بینک آف انڈیا پر پابندی عائد کرتے ہوئے کیس کی اگلی سماعت 6 اکتوبر تک ملتوی کر دی ہے۔

دہلی ہائی کورٹ سے انل امبانی کو راحت

دراصل ممبئی کی این سی ایل ٹی نے اسٹیٹ بینک کی ایک درخواست کی سماعت کے دوران امبانی کے اثاثوں کا اندازہ لگانے کے لیے جیتندر کوٹھاری کو مقرر کیا تھا۔

انل امبانی نے اپنی کمپنیوں کو قرض دینے کے لیے اسٹیٹ بینک کو 1200 کروڑ روپے کی ذاتی بینک گارنٹی دی تھی۔

اس بینک گارنٹی کا استعمال کرتے ہوئے اسٹیٹ بینک نے گذشتہ مارچ میں این سی ایل ٹی میں ایک درخواست دائر کی تھی، این سی ایل ٹی نے اس درخواست کی سماعت کرتے ہوئے ایک پیشہ ور فرد کی تقرری کا حکم دیا تھا۔

انل امبانی نے این سی ایل ٹی آرڈر کے خلاف ہائی کورٹ میں رجوع کیا ہے، جس میں انھوں نے اپنی درخواست میں دہلی ہائی کورٹ کے اس فیصلے کا حوالہ دیا ہے جس میں ہائی کورٹ نے انفرادی بینک گارنٹیوں کو چھڑانے کے معاملے میں دیوالیہ پن کے عمل پر روک لگادی تھی۔درخواست میں کہا گیا ہے کہ انشورنسسی اور دیوالیہ پن کوڈ کے تحت انفرادی بینک گارنٹیوں کو چھڑانے کی اجازت نہیں دی جاسکتی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.