ہریانہ کے ضلع فریدآباد کے رہنے والے بھارتی ٹیم کے آل راؤنڈر کھلاڑی راہل تیوتیا کو پہلی بار بھارتیہ ٹیم میں چنا گیا ہے۔ بھارتیہ ٹیم میں سلیکشن کی خبر ملتے ہی راہل کے اہل خانہ میں خوشی کی لہر ہے۔
راہل تیوتیا کے والد کا کہنا ہے کہ 'ان کا بیٹا کافی دنوں سے جس کوشش میں سرگرداں تھا، آج اس کا خواب شرمندہ تعبیر ہوا، یقینا راہل میدان میں اتر کر اپنا جلوہ دکھائے گا۔
اس تعلق سے راہل کے چچا دھرم ویر توتیا نے کہا کہ' راہل نے یہاں تک پہنچنے کے لیے کافی کوشش اور جدو جہد کی ہے اور اس محنت کا نتیجہ ہے کہ اسے بھارتی ٹیم میں جگہ ملی۔
آپ کو بتا دیں کہ' گذشتہ برس آئی پی ایل میں راجستھا رائلس کی جانب سے کھیلتے ہوئے تیوتیا نے ویسٹ انڈیز کے بالر شیلڈن کوٹرل کو ایک اوور میں پانچ چھکے مار کر اپنی ٹیم کو شاندار جیت دلائی تھی، جس کے بعد وہ بی سی سی آئی سلیکٹرس کی نظروں میں آگئے تھے اور اسی کارنامہ کے بعد انہیں بھارتی ٹیم جگہ ملی۔
مزید پڑھیں: انگلش بالر مارک ووڈ بھارت کے خلاف گلابی بال سے بالنگ کرنے پُرجوش
راہل تیوتیا نے اپنی کیرئر کا آغاز بطور لیگ اسپینر کیا تھا اور ساتھ ہی ایک اچھے بلے باز کے طور پر بھی اپنا نام درج کراتے رہے اور اب امید ہے کہ وہ انگلینڈ کے خلاف بھی اچھی بلے بازی کا مظاہرہ کریں گے۔