ETV Bharat / city

راہل گاندھی کا کانگریس دفتر کا اچانک دورہ - دہلی کی خبر

دہلی کانگریس کمیٹی کے دفتر میں مزدوروں کے رجسٹریشن اور کانگریس کچن کا جائزہ لیا۔

rahul gandhi
rahul gandhi
author img

By

Published : May 14, 2020, 8:10 AM IST

کانگریس پارٹی کے سابق صدر راہل گاندھی کل دوپہر اچانک دہلی کے رائوز ایوینو واقع دہلی کانگریس کمیٹی کے دفتر پہنچے اور ریاستی کانگریس کمیٹی کے ذریعہ کئے جا رہے راحتی کاموں کا جائزہ لیا۔ اس دوران انہوں نے یہاں نصف گھنٹے سے زیاوہ وقت گزارا۔

جائزہ کے دوران راہل گاندھی نے دہلی ریاستی کانگریس کمیٹی کے صدر انل چودھری سے راحتی کاموں سے متعلق تفصیلی جانکاری لی اور انہیں کچھ ہدایات دیں۔

واضح ہو کہ کانگریس کے ریاستی دفتر میں پھنسے ہوئے مزدوروں کا رجسٹریشن کیا جا رہا ہے اور ریاستی کانگریس کمیٹی کے ذریعہ کیچن چلایا جا رہا ہے۔

جب راہل گاندھی کانگریس دفتر پہنچے اس وقت کئی مزدور بھی وہاں موجود تھے جو اپنا رجسٹریشن کرانے آئے تھے۔ راہل گاندھی نے مزدوروں سے بھی بات کی اور ان کے مسائل کو سنا۔

واضح ہو کہ لاک ڈاؤن کے دوران دہلی کانگریس کمیٹی غریبوں کو راشن اور کھانا مہیا کرا رہی ہے۔ اس کے لئے پارٹی دفتر میں ایک کیچن چلایا جا رہا ہے۔ اس کے علاوہ کانگریس کارکنان صفائی مہم بھی چلا رہے ہیں۔

کانگریس صدر سونیا گاندھی کی ہدایات کے مطابق دہلی کانگریس نے پھنسے ہوئے مزدوروں کے ٹکٹ کی ذمہ داری لی ہے۔

کورونا وائرس کے دوران کانگریس رہنما راہل گاندھی مسلسل مرکزی اور ریاستی حکومت کو مشورہ دے رہے ہیں اور اس دوران کئی ماہرین سے بھی وبا سے نمٹنے اور دیگر معاملوں کے متعلق بات چیت کر رہے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.