ETV Bharat / city

جامعہ ملیہ اسلامیہ کے کنووکیشن میں صدر کی شرکت یقینی

جامعہ ملیہ اسلامیہ کے 30اکتوبر کو ہونے والے سالانہ کنووکیشن میں صدر رام ناتھ کووند مہمان خصوصی ہوں گے جب کہ انسانی وسائل کے فروغ کے وزیر رمیش پوکھریال نشنک مہمان اعزازی ہوں گے۔

جامعہ ملیہ اسلامیہ کے کنووکیشن میں صدر کی شرکت یقینی
author img

By

Published : Oct 24, 2019, 11:17 PM IST

مسٹر کووند یونیورسٹی کے وزیٹر کے طور پر کنووکیشن سے خطاب کریں گے۔ منی پور کی گورنر اور جامعہ کی چانسلر ڈاکٹر نجمہ ہپت اللہ اس تقریب کی صدارت کریں گی۔ اس میں سال 2017اور 2018میں کامیاب ہونے والے طلبہ کو ڈگریاں او ر ڈپلوما دئے جائیں گے۔

صدر اور انسانی وسائل کے فروغ کے وزیر کا جامعہ ملیہ اسلامیہ کا یہ پہلا دورہ ہوگا۔ جامعہ کی وائس چانسلر پروفیسر نجمہ اختر نے کل مسٹر پوکھریال سے ملاقات کی اور انہیں کنووکیشن میں شرکت کے لئے رسمی طور پر دعوت نامہ پیش کیا۔
تقریب میں مختلف ملکوں کے سفارت کار’سابق وائس چانسلر‘ ڈین‘ ڈائریکٹر‘ صدر شعبہ جات، سینئر پروفیسر، یونیورسٹی کے افسران اور دیگر اہم شخصیات شرکت کریں گی۔

سنہ 2017 اور 2018میں 350گولڈ میڈل سمیت کامیاب ہونے والے دس ہزار سے زیادہ طلبہ کو اس موقع پر ڈگریاں اور ڈپلوما دیا جائے گا۔

یہ کنووکیشن یونیورسٹی کی 99ویں یوم تاسیس کے حصہ کے طورپر منعقد کیا جارہا ہے۔ جامعہ ملیہ کا قیام 29اکتوبر 1920کو عمل میں آیا تھا۔ اس موقع تین روزہ تعلیمی میلہ کا انعقاد بھی کیا جائے گا۔

Intro:Body:Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.