ETV Bharat / city

تبلیغی جماعت: ٹویٹر ہیش ٹیگ کے خلاف سپریم کورٹ میں عرضی

author img

By

Published : Apr 14, 2020, 8:31 PM IST

تبلیغی جماعت سے متعلق خبروں کی تشہیر اور پھیلاؤ کے سلسلے میں میڈیا پر پابندی لگانے سے سپریم کورٹ کے انکار کے ایک روز بعد اسی طرح کی ایک اور عرضی سپریم کورٹ میں دائر کی گئی ہے۔

sc
sc

نئی عرضی میں قومی دارالحکومت دہلی کے نظام الدین مرکز میں تبلیغی جماعت کے پروگرام کو فرقہ وارانہ رنگ دینے والے ٹویٹر 'ہیش ٹیگ' کے خلاف عرضی دائر کی گئی ہے۔

مختلف طرح کے ہیش ٹیگ میں جماعت کے افراد کو پورے ملک میں جان بوجھ کر کورونا وائرس پھیلانے کا قصوروار قرار بتایا گیا تھا۔

پیشے سے وکیل خواجہ اعجاز الدین نے اپنی عرضی میں کہا کہ 'یہ ٹرینڈ، اسلامک کورونا وائرس جہاد، ہیش ٹیگ کورونا جہاد، ہیش ٹیگ نظام الدین نئی ڈیٹس، ہیش ٹیگ تبلیغی جماعت وائرس وغیرہ کے طور پر تیار کیے گئے ہیں۔'

عرضی گزار کا کہنا ہے کہ 'یہ ہیش ٹیگ جماعت کے افراد کے خلاف اور عالمی صحت تنظیم (ڈبلیو ایچ او) کی رہنما ہدایات و مذہب کے خلاف ہیں۔'

عرضی گزار نے کہا کہ 'کورونا وائرس کے لیے خاص فرقے کو قصوروار بتانا ڈبلیو ایچ او کی جانب سے 18 مارچ کو جاری کی گئی رہنما ہدایات کے مخالف ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ مذہب کو وبا سے نہیں جوڑا جائے گا۔'

اس کے علاوہ یہ بھارت کے علاقائی دائرہ اختیار میں موجود قوانین کے برخلاف ہے، جس میں مذہب کی توہین کرنے، فرقے کے جذبات کو مجروح کرنے اور ملک کی فرقہ وارانہ ہم آہنگی کو بگاڑنے کے لیے تادیبی قانون نافذ کرنے کی اپیل کی گئی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.