ETV Bharat / city

جلوس پر وزیر اعظم چراغ پا

وزیراعظم نریندر مودی نے ریاستی حکومتوں کو بھیجا مکتوب، لوگوں سے ٹویٹ کر لاک ڈاؤن پر عمل کرنے کی اپیل کی ہے۔

modi on twitter
modi on twitter
author img

By

Published : Mar 23, 2020, 12:03 PM IST

ملک کے 80 شہروں میں لاک ڈاؤن کے باوجود کل مختلف شہروں میں لوگ گھنٹی اور تالی بجاتے ہوئےسڑکوں پر نکلے تھے، جس پر وزیر اعظم نریندر مودی نے سخت ناراضگی کا اظہار کیا ہے۔

وزیر اعظم نے اپنے ٹویٹ میں لوگوں سے اپیل کی ہے کہ وہ لاک ڈاؤن کو سنجیدگی سے لیں ۔ ساتھ ہی ساتھ متعلہ ریاستی حکومتوں کو بھی کہا ہے کہ وہ قواعد اور ضوابط کو سختی سے نافذ کریں۔

ٹویٹ کر لاک ڈاؤن پر عمل کرنے کی اپیل کی ہے۔

وزیر اعظم نے ٹویٹ میں لکھا ہے کہ '' بہت سے لوگ ابھی بھی لاک ڈاؤن کو سنجیدگی سے نہیں لے رہے ہیں۔ براہ کرم اپنے آپ کو بچائیں، اپنے کنبے کو بچائیں، ہدایات پر سنجیدگی سے عمل کریں۔ میں ریاستی حکومتوں سے درخواست کرتا ہوں کہ وہ قواعد و ضوابط پر سختی سے عمل کرائیں۔''

اس کے علاوہ وزیراعظم نے تمام ریاستوں کو مکتوب لکھ کر لاک ڈاؤن کے متعلق قانوں و ضوابط کو سختی سے نافذ کرنےکی ہدایت بھی دی ہے۔ مکتوب میں ریاستی حکومتوں کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ اپنی ریاست میں کسی قسم کی ڈھیل نہ برتیں اور لوگوں کو بلا ضرورت جمع نہ ہونے دیں۔

وزیر اعظم نے تمام ریاستوں کو مکتوب لکھ کر لاک ڈاؤن کے متعلق قانوں و ضوابط کو سختی سے نافذ کرنےکی ہدایت بھی دی ہے

واضح ہو کہ کل جب ڈاکٹروں، صحت ملازمین سمیت دیگر لازمی سہولیات میں مصروف لوگوں کی حوصلہ افزائی کے لئے لوگ پورے ملک میں اپنے گھروں کی بالکونی سے تالی، تھالی، یا گھنٹی بجا رہے تھے، اسی وقت ملک کے مختلف شہروں میں لوگ سڑکوں پر جلوس کی شکل میں نکلے تھے، جس سے وزیراعظم نریندر مودی نے غصے کا اظہار کرتے ہوئے انہیں گھروں میں رہنے کی تلقین کی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.