ETV Bharat / city

ٹریکٹر پریڈ پر کسان تنظیمیں بضد، کہا 'یوم جمہوریہ پر ہماری ریلی ہر حال میں ہوگی' - ای ٹی وی اردو

دارالحکومت دہلی میں یوم جمہوریہ کے موقع پر'ٹریکٹر پریڈ' نکالنے کے تعلق سے جمعرات کے روز کسان تنظیموں اور پولیس کے درمیان کوئی فیصلہ نہیں ہو سکا۔

Our program is set for Republic Day and it will happen in any case
'یوم جمہوریہ پر ہمارا پروگرام طے ہے اور یہ ہر حال میں ہوگا'
author img

By

Published : Jan 21, 2021, 6:41 PM IST

زرعی قوانین کو منسوخ کرنے اور ایم ایس پی کو قانونی درجہ دینے کے مطالبے پر کسان دہلی کی سرحدوں پر پچھلے 57 دنوں سے دھرنے پر بیٹھے ہیں اور یوم جمہوریہ کے دن دارالحکومت کے آؤٹر رنگ روڈ پر ٹریکٹر پریڈ نکالنے پر بضد ہیں۔

'یوم جمہوریہ پر ہمارا پروگرام طے ہے اور یہ ہر حال میں ہوگا'

میٹنگ کے بعد کسان رہنماؤں نے کہا کہ' پولیس نے انہیں یوم جمہوریہ کی وجہ سے دارالحکومت میں ان کے داخلے پر پابندی لگائی ہے، جبکہ وہ دہلی میں ریلی نکالنا چاہتے ہیں' کسانوں کو پولیس کی جانب سے کڈلی مانیسر پلول ایکسپریس وے پر ریلی نکالنے کی تجویز پیش کی گئی ہے، جسے کسانوں نے ٹھکرا دیا ہے'۔

میٹنگ کے بعد کسان رہنما نے بتایا کہ' دہلی پولیس کا یہ کہنا ہےکہ' آؤٹر رنگ روڈ پر ٹریکٹر پریڈ کی اجازت دینا مشکل ہے اور حکومت بھی اس کے لئے تیار نہیں ہے، لیکن کسانوں نے کہہ دیا ہے کہ وہ رنگ روڈ پر ہی ریلی نکالیں گے۔ پولیس اور کسانوں کے درمیان کل پھر میٹنگ ہوگی'۔

میٹنگ کے بعد کسان رہنما بلبیر سنگھ راجیوال نے نامہ نگاروں سے کہا کہ ' 26 جنوری کا ہمارا پروگرام طے ہے اور یہ ہر حال میں ہوگا۔' وہیں، سوراج انڈیا کے بانی یوگیندر یادو نے بھی کہا کہ 'کسان تنظیموں اور پولیس کے مابین جاری میٹنگ کے بعد ہم نے یہی فیصلہ کیا ہے کہ ہماری ریلی نکلے گی اور طے شدہ پروگرام کے تحت نکلے گی۔ اس میں کسی طرح کی کوئی تبدیلی نہیں ہوگی'۔

مزید پڑھیں: ایک اور کسان کی سنگھو سرحد پر موت

ہم آپ کو بتا دیں کہ 'دہلی پولیس نے کسانوں کی ٹریکٹر ریلی کے خلاف سپریم کورٹ سے رجوع کیا تھا، لیکن عدالت نے اس سلسلے میں کوئی حکم دینے سے منع کر دیا تھا اور کہا تھا کہ' یہ پولیس کے دائرہ اختیار میں ہے'۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.