دہلی حکومت کے وزیر صحت ستیندر جین نے ایک حکم جاری کیا ہے جس کی وجہ سے کورونا وائرس کی جانچ کرنے والی تمام لیباریٹریز کے لیے اب 24 گھنٹوں میں کورونا ٹیسٹ کی رپورٹ دینا لازمی ہوگیا ہے۔
رپورٹ میں تاخیر کی وجہ سے شدید علامات کے حامل بہت سارے مریضوں کا علاج صحیح طور پر شروع نہیں کیا جاتا ہے جس کی وجہ سے بہت ساری پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔
دہلی میں کورونا وائرس کے انفیکشن کے معاملات میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے ایسی صورتحال میں آنے والے وقت میں علامات کے مریضوں کے ٹیسٹ میں بھی اضافہ کرنا فطری بات ہے۔
ٹیسٹ کی جدید ٹکنالوجی کی وجہ سے رپورٹ بھی چند گھنٹوں میں آتی ہے۔ ایسی صورتحال میں دہلی حکومت کے محکمہ صحت نے اب تمام لیبوں کے لئے 24 گھنٹوں میں کورونا ٹیسٹ کی رپورٹ دینا لازمی کردیا ہے۔
واضح ؓرہے کہ دہلی میں فی الحال کورونا وائرس کا ٹیسٹ 42 لیب میں کیا جارہا ہے۔ حال ہی میں 7 لیبز میں رپورٹ دینے میں بدنظمی کی شکایت موصول ہونے کے بعد حکومت نے وہاں کورونا کے ٹیسٹ پر پابندی عائد کردی تھی۔
سرکاری اعداد و شمار کے مطابق کورونا متاثرہ مریضوں کی مجموعی تعداد 32000 سے تجاوز کرچکی ہے۔