ETV Bharat / city

کارپوریشن آلودگی پر سخت، خلاف ورزی کرنے والے خلاف چالان

درالحکومت دہلی کی فضائی آلودگی سے نمٹنے کے لیے شمالی دہلی کے میونسپل کارپوریشن نے قوانین کی خلاف وزری کرنے والے کے خلاف کروڑوں روپے کے چالان جاری کیے۔

علامتی تصویر
author img

By

Published : Oct 30, 2019, 8:28 PM IST

دہلی میں سنگین صورت حال میں پہنچی فضائی آلودگی سے نمٹنے کے لیے شمالی دہلی میونسپل کارپوریشن نے اپنے دائرہ کار میں 129 مقامات پر قوانین کی خلاف ورزی کرنے پر پانچ لاکھ 65 ہزار روپے کے چالان کاٹے۔
کارپوریشن کی جانب سے بدھ کو دی گئی اطلاع کے مطابق کھلے میں کوڑا جلانے کے معاملے میں 70 چالان کاٹے گئے۔ جن میں تعمیراتی کام کی وجہ سے پیدا ہونے والے دھول کے لیے 33 چالان اور روڈ سے دھول کے معاملے میں 22 چالان کاٹے گئے۔ کھلے میں ملبہ ڈالنے کے لیے چار چالان کاٹے گئے ہیں۔ مجموعی طور پر چالانوں کی رقم پانچ لاکھ 65 ہزار روپے ہے۔

اپنے دائرہ کار میں آلودگی سے نمٹنے کے لئے کارپوریشن وارڈوں میں پانی چھڑکاؤ بھی کر رہا ہے۔ کارپوریشن نے 15 اکتوبر سے اب تک 6732 مقامات کا معائنہ کیا اور 2639 جگہوں پر خلاف ورزی پائی گئی۔ ان میں سے 2590 چالان کاٹ کر ان پر ایک کروڑ 39 لاکھ 67 ہزار روپے کا جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔

مشرقی دہلی میونسپل کارپوریشن نے بھی 21 چالان کاٹے اور ایک لاکھ 90 ہزار روپے کا جرمانہ وصول کیا۔

Intro:Body:Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.