انہوں نے کہا کہ نربھیا کی والدہ سونیا گاندھی سے سبق لیں اور ان پر عمل کرتے ہوئے مجرمین کو معاف کر دینا چاہئے۔
اس سلسلے میں اندرا جئے سنگھ نے ایک ٹویٹ میں کہا کہ 'میں نربھیا کی والدہ کے درد سے پوری طرح واقف ہوں، میں نے ان سے سونیا گاندھی کے راستے پر چلنے کی اپیل کی ہے، جس نے نلینی کو معاف کیا اور کہا کہ وہ سزائے موت نہیں چاہتی۔ ہم آپ کے ساتھ ہیں لیکن سزائے موت کے خلاف ہیں۔
وہیں نربھیا کی والدہ نے اس بیان پر سخت رد عمل ظاہر کیا ہے۔
انہوں نے کہا ہے کہ اندرا جئے سنگھ کون ہیں؟، جو مجھے مشورہ دے؟
مزید پڑھیں: نربھیا کے مجرمین کی یکم فروری کو ہوگی پھانسی
انہوں نے کہا کہ جبکہ پورا ملک چاہتا ہے کہ مجرموں کو پھانسی دی جائے۔
وہیں نربھیا کی والدہ نے کہا ہے کہ جنسی زیادتی کے شکار افراد کو ان جیسے لوگوں کی سوچ کی وجہ سے انصاف نہیں مل پاتا۔