ETV Bharat / city

دہلی میں 1568 نئے کورنا کیسز، 156 اموات - دہلی میں نئے کورنا کیسز

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران دہلی میں کورونا وائرس کے 1568 نئے کیسز کی تصدیق کی گئی ہے جب کہ اس دوران 156 مریضوں کی موت بھی درج کی گئی ہے۔

new cases of corona in delhi last 24 hours
دہلی میں 1568 نئے کورنا کیسز، 156 اموات
author img

By

Published : May 26, 2021, 12:38 PM IST

قومی دارالحکومت دہلی میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 1568 نئے کیسز اور مزید 156 مریضوں کی موت درج کی گئی ہے۔ اس کے ساتھ ہی دہلی میں اب انفیکشن کی شرح کم ہوکر 2.14 فیصد ہوگئی ہے۔

راحت کی بات یہ ہے کہ نئے متاثرین کے مقابلے میں صحت یاب افراد کی تعداد 4251 زیادہ درج کی گئی، جس سے زیر علاج مریضوں کی تعداد گھٹ کر 21739 ہوگئی ہے۔ دہلی میں انفیکشن کی شرح 2.14 فیصد ہے جب کہ کورونا سے ہونے والی اموات کی شرح 1.66 فیصد ہے۔

دہلی کے محکمہ صحت کی طرف سے جاری ہونے والے بلیٹن کے مطابق اس عرصے میں 1568 نئے کورونا کے متاثرین سامنے آنے کے بعد متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد بڑھ کر 1419986 ہوگئی ہے جب کہ مزید 4251 مریضوں کے صحت یاب ہونے سے کورونا وائرس سے شفایاب ہونے والے افراد کی تعداد بڑھ کر 1374682 ہوگئی ہے۔

اس مدت کے دوران 156 مریضوں کی موت ہونے سے اموات کی تعداد 23،565 ہوگئی ہے۔ دارالحکومت میں اموات کی شرح محض 1.66 فیصد ہے۔ کورونا وائرس سے اموات کے معاملے میں دہلی ملک میں تیسرے نمبر پر ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.