ETV Bharat / city

دہلی میں فضائی آلودگی سے عوام پریشان - سینئر سائنس داں کلدیپ سریواستو

محکمہ موسمیات کے مطابق دہلی میں ہوا کی رفتار کم ہونے کی وجہ سے فضائی آلودگی کی سطح میں اضافہ ہوا ہے، جس کی وجہ سے لوگوں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، لیکن بہتری کی توقع 30 اکتوبر کے بعد ہی کی جاسکتی ہے۔

Kuldeep Srivastava, Senior Meteorologist
محکمہ موسمیات کے سینئر سائنس داں کلدیپ سریواستو
author img

By

Published : Oct 26, 2020, 8:47 PM IST

دارالحکومت دہلی میں فضائی آلودگی کی سطح میں اضافہ سے لوگوں کی مشکلات میں بھی اضافہ ہورہا ہے، عام طور پر سردیوں کے ساتھ آنے والی فضائی آلودگی اس مرتبہ وقت سے پہلے آچکی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق ابھی فضائی آلودگی کے لیے حالات سازگار ہیں کیونکہ ہوا کی رفتار بہت کم ہے اور بہتری کی توقع 30 اکتوبر کے بعد ہی کی جاسکتی ہے۔

ای ٹی وی بھارت سے گفتگو کرتے ہوئے محکمہ موسمیات کے سینئر سائنس داں کلدیپ سریواستو

ای ٹی وی بھارت سے گفتگو کرتے ہوئے محکمہ موسمیات کے سینئر سائنس داں کلدیپ سریواستو نے بتایا کہ دارالحکومت دہلی میں موسم سرما کی آمد ہوگئی ہے اور ان دنوں کم سے کم درجہ حرارت معمول سے دو اور 3 ڈگری کم ریکارڈ کیا جارہا ہے۔

کلدیپ سریواستو کا کہنا ہے کہ ابھی ہوا کی رفتار کم ہے، لہذا فضائی آلودگی کی سطح میں اضافہ ہوا ہے۔منگل کے روز ہوا کی رفتار میں قدرے اضافہ ہوسکتا ہے لیکن 30 اکتوبر کے بعد ہی ہواؤں کی رفتار میں اضافہ ہوگا اور فضائی آلودگی سے نجات ملے گی، انہوں نے کہا کہ دہلی میں اس وقت شمال مغربی ہوائیں چل رہی ہیں۔

سریواستو کا کہنا ہے کہ اس وقت درجہ حرارت معمول کے قریب رہے گا۔ آنے والے دنوں میں سردی کی لہر اور دھند بھی متوقع ہے۔انہوں نے کہا کہ 22 دسمبر کے بعد سردیوں میں مزید اضافہ ہوسکتا ہے لیکن اس میں ابھی وقت باقی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.