غازی آباد: یہ سب غازی آباد لونی سے بی جے پی کے متنازعہ رکن اسمبلی نند کشور گجر کے ایماء پر ہو رہا ہے، جو مسلسل مسلمانوں کو ٹارگٹ کیے رہتے ہیں۔سینئر فوڈ سیفٹی انچارج این این جھا نے گھوم گھوم کر ہوٹلوں اور گوشت کی دکانیں بند کرائیں اور دھمکی دی کہ اگر کھول دیا تو لائسنس ضبط ہوں گے اور قانونی کاروائی کی جائے گی۔ ایسے دھمکی دی جا رہی ہے جیسے کسی دوسرے درجے کے شہری ہوں۔
یہ بھی پڑھیں:
BJP MLA Shuts Down Chicken Shops in Loni: بی جے پی رکن اسمبلی گنڈا گردی، زبردستی چکن کی دکانیں بند کرا دیں
2 اپریل سے اگلے 9 دن تک گوشت کی دکانیں بند رہیں گی۔ نوراتری تہوار کے پیش نظر ضلع انتظامیہ نے محکمہ فوڈ سیکورٹی کو گوشت کی دکانیں اور نان ویجیٹیرین ہوٹلوں کو بند کرنے کی ہدایت کی ہے۔ اس کے لیے فوڈ سیفٹی ڈیپارٹمنٹ کی چھ ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔ ان ٹیموں نے جمعہ کو ضلع کا دورہ کیا اور دکانداروں کو ہدایت کی کہ وہ 2 اپریل سے 9 دن کے لیے دکانیں بند رکھیں۔ اس دوران چکن بنانے اور پکانے پر مکمل پابندی عائد ہوگی۔