دہلی سکھ گوردوارہ پربندھک کمیٹی کے صدر اکالی دل کے لیڈر منجندر سنگھ سرسہ آج بی جے پیManjinder Singh Sarsa Junaid BJP میں شامل ہو گئے۔ سرسہ نے بی جے پی لیڈر اور مرکزی وزیر گجیندر شیخاوت اور دھرمیندر پردھان کی موجودگی میں بی جے پی میں شمولیت اختیار کی۔
اس موقع پر گجیندر شیخاوت نے کہا کہ سرسہ جو دو بار ایم ایل اے رہ چکے ہیں، شمالی ہندوستان کی سیاست میں سکھوں کا اہم چہرہ ہیں۔
ساتھ ہی دھرمیندر پردھان نے کہا کہ ان کے بی جے پی میں شامل ہونے سے بی جے پی کی بنیاد مضبوط ہوگی۔ اس بار کے ڈی ایس جی ایم سی انتخابات میں سرسا کو شکست ہوئی تھی۔ تاہم، سکھبندر سنگھ بادل نے انہیں صدر کے طور پر جاری رہنے کی اجازت دی۔ اس کے علاوہ سرسا گرومکھی کے امتحان میں بھی فیل ہو ئے تھے۔