ETV Bharat / city

لمرا اینڈ آرگنائزیشن کی جانب سے ضرورت مندوں میں راشن تقسیم - لمرا اینڈ آرگنائزیشن

شمال مشرقی دہلی میں لمرا اینڈ آرگنائزیشن کی جانب سے بلا تفریق مذہب و ملت کے اب تک 22 کلو کے 400 راشن پیکٹس ضرورت مندوں میں تقسیم کیے جاچکے ہیں۔

limra organization distribute food in north east delhi
لمرا آرگنائزیشن کی جانب سے ضرورتمندوں میں راشن تقسیم
author img

By

Published : May 27, 2021, 11:50 AM IST

کورونا وائرس کی مہلک وبا سے مسلسل پورا ملک معاشی بحران سے گزر رہا ہے۔ جہاں ایک طرف کاروبار پوری طرح سے ٹھپ ہوچکا ہے وہیں دوسری طرف گھروں میں کھانے کی ضروری اشیاء خریدنے کے لیے بھی پیسے نہیں ہیں۔

لمرا آرگنائزیشن کی جانب سے ضرورتمندوں میں راشن تقسیم

اسی پریشانی کو دیکھتے ہوئے شمال مشرقی دہلی میں لمرا اینڈ آرگنائزیشن نے ضرورت مندوں تک راشن پہنچانے کا عہد کیا ہے جس میں اب تک سینکڑوں خاندانوں تک راشن پہونچانے کا کام یہ تنظیم انجام دے چکی ہے۔

تنظیم کے صدر بتاتے ہیں کہ وہ اب تک 22 کلو کے 400 راشن پیکٹس ضرورت مندوں میں تقسیم کر چکے ہیں جب کہ اتنے ہی راشن کٹس تیار ہیں جنہیں تقسیم کیا جانا ابھی باقی ہے۔

تنظیم کے خزانچی نے بتایا کہ ہم بغیر کسی تفریق کے تمام مذاہب کے ماننے والے ضرورت مندوں کو مفت راشن دستیاب کرا رہے ہیں ہمارا مقصد انسانیت کی خدمت کرنا ہے۔

تنظیم کے ناظم عمومی نے بتایا کہ وہ پہلے گھر میں جاکر تفتیش کرتے ہیں اس کے بعد ہی مدد کرتے ہیں اس دوران وہ نہ صرف راشن مہیا کراتے ہیں بلکہ ضرورت کے حساب سے دوائی اور مالی تعاون بھی فراہم کرتے ہیں اور اگر کسی گھر میں کوئی بیوہ خاتون ہیں تو ان کی ماہانہ معاوضہ سے مدد بھی کرتے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.