ETV Bharat / city

سوامی اگنی ویش بے خوف، ظلم کے خلاف بولنے والے انسان تھے - آخری سانس

جمعیت علماء ہند نے معروف بےباک سماجی کارکن اگنی ویش کے اس دنیا سے چلے جانے پر اظہار تعزیت کی۔

jamiat Ulema Hind condolences on swami agnivesh
سوامی اگنی ویش بے خوف، ظلم کے خلاف بولنے والے انسان تھے
author img

By

Published : Sep 12, 2020, 1:28 AM IST

مشہور و معروف سماجی کارکن اور آریا سماج سے تعلق رکھنے والے سوامی اگنی ویش نے دوران علاج آج شام دہلی کے آئی ایل بی ایس ہسپتال میں آخری سانس لی۔ معروف سماجی کارکن سوامی اگنی ویش کی موت کی خبر سے تمام مذہبی رہنماؤں سمیت سیاسی سماجی حلقوں نے بھی غم کا اظہار کیا۔

سوامی اگنی ویش بے خوف، ظلم کے خلاف بولنے والے انسان تھے

اس واقعہ پر اظہار تعزیت کرتے ہوئے جمعیت علماء ہند کی جانب سے مولانا حکیم الدین قاسمی نے بتا یا کہ' سوامی اگنی ویش کو پیر کے روز اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا جہاں ان کے جسم کے بیشتر اعضاءنے کام کرنا بند کردیا تھا۔ جس کے سبب اب وہ ہمارے درمیان نہیں رہے۔

اس موقع پر اپنے غم کا اظہار کرتے ہوئے مولانا حکیم الدین قاسمی نے کہا کہ' سوامی اگنی ویش حق کی آواز بلند کرنے والے، بے خوف ظلم کے خلاف بولنے والے شخص تھے۔

مزید پڑھیں:

معروف سماجی کارکن سوامی اگنی ویش کا انتقال

انہوں نے بتایا کہ سوامی اگنی ویش کا جمعیت علماء ہند سے بہت پرانا رشتہ رہا ہے تقریباً 20 برسوں سے میں انہیں جمعیت علماء ہند کے تمام تقاریب میں دیکھ رہا ہوں، ان کی موت ظلم کے خلاف لڑنے والوں کے لیے بڑا خسارہ ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.