ETV Bharat / city

بھارت دنیا کی 'ریپ راجدھانی' بن گیا ہے: راہل

ملک میں خواتین کے خلاف بڑھتے جرائم پر گہری تشویش ظاہر کرتے ہوئے کانگریس کے سابق صدرراہل گاندھی نے سنیچر کو کہاکہ ہندستان دنیا کی 'ریپ راجدھانی' بن گیا ہے۔

بھارت دنیا کی 'ریپ راجدھانی' بن گیا ہے
بھارت دنیا کی 'ریپ راجدھانی' بن گیا ہے
author img

By

Published : Dec 7, 2019, 8:02 PM IST

مسٹر گاندھی ان دنوں کیرالہ میں اپنے پارلیمانی حلقہ وائناڈ کے تین دن کے دورہ پر ہیں۔ انہوں نے یہاں عوامی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ملک میں خواتین کے لئے کوئی سیکورٹی نہیں ہے اور حالیہ دنوں میں خواتین اور لڑکیوں کے خلاف خوفناک جرائم کے معاملات میں اضافہ ہو ا ہے۔

انہوں نے وزیراعظم نریندر مودی پر عصمت دری کے معاملات پر خاموشی اختیار کرنے کا الزام لگاتے ہوئے کہاکہ پورے ملک میں ہر روز کوئی نہ کوئی عصمت دری کا معاملہ سامنے آرہا ہے۔

مسٹر راہل گاندھی نے کہاکہ مسٹر مودی صرف مذہب کی باتیں کرنے میں مصروف ہیں لیکن انہیں کچھ مذہبی کتابیں پڑھنی چاہئیں۔ انہوں نے مسٹر مودی پر الزام لگاتے ہوئے کہا کہ ملک پر حکمرانی کرنے والے ہی جب تشدد پر یقین رکھتے ہیں تو ایسے میں عوام کا قانون اپنے ہاتھ میں لے لینا فطری ہے۔

کانگریس کے لیڈر نے کہاکہ ہندستان پہلے دنیا کو صحیح راستے پر چلنے کی راہ دکھاتا تھا لیکن اب پوری دنیا کے ممالک سوال کررہے ہیں کہ ہندستان اپنی ماوں اور بہنوں کو محفوظ رکھنے میں کیوں ناکام ہورہا ہے۔

خیال رہے کہ 27نومبر کو حیدرآباد میں جانوروں کی ڈاکٹر دشا کو عصمت دری کے بعد جلا دینے کے واقعہ اور جمعرات کو اناو میں عصمت دری کی متاثرہ کو جلا دینے کے واقعہ نے ملک کو جھنجھور کر رکھ دیا ہے۔ ان واقعات کے بعد سے پورے ملک میں غصہ کا ماحول ہے۔

Intro:Body:Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.