ETV Bharat / city

محض 15 منٹ میں کورونا کی رپورٹ

اینٹیجن ٹیسٹ کٹ کے ذریعے دہلی کے کنٹینمنٹ زون میں کل سے کورونا ٹیسٹنگ کی شروعات کی جارہی ہے۔ اس کے ذریعے ٹیسٹ کے 15 منٹ کے بعد ہی رپورٹ مل جائیگی۔

In just 15 minutes you will know whether you are corona positive or negative
محض 15 منٹ میں پتہ چلیگا کہ آپ کورونا مثبت ہیں یا منفی
author img

By

Published : Jun 17, 2020, 3:50 PM IST

دہلی میں اس وقت 242 کنٹینمنٹ زون ہیں۔ ان میں انفیکشن کا دائرہ بھی مسلسل بڑھ رہا ہے۔ اس پر قابو پانے کے لیے دہلی حکومت جمعرات سے تمام 242 کنٹینمنٹ زون میں اینٹیجن ٹیسٹ کٹ کے ذریعے کورونا ٹیسٹنگ شروع کرنے جارہی ہے۔ اس ٹیسٹنگ کٹ کا فائدہ یہ ہے کہ رپورٹ صرف 15 منٹ میں مل جائیگا۔

دہلی حکومت کو 50000 اینٹیجن ٹیسٹ کٹس مل چکے ہیں۔ اس ٹیسٹ کٹ کے بارے میں خاص بات یہ ہے کہ اس کی قیمت 450 روپے ہے۔ ہم آپ کو بتادیں کہ وزیر داخلہ امت شاہ کی جانب سے دو روز قبل بلائے گئے کل جماعتی اجلاس میں مرکزی سکریٹری صحت نے اس کٹ کے بارے میں بتایا تھا کہ اس کے ذریعہ ٹیسٹ جلد شروع ہوگا۔ آئی سی ایم آر اور ایمس سے اجازت ملنے کے بعد اس کی شروعات ہو رہی ہے۔

دہلی حکومت کے محکمہ صحت کی ٹیم کل سے دہلی کے تمام 242 کنٹینمنٹ زون میں گھر۔گھر جاکر اسکریننگ کرے گی۔ اس کٹ کے ذریعہ جس بھی شخص میں کورونا کی ہلکی بھی علامت دکھیگی، اس کا اینٹیجن ٹیسٹ کیا جائے گا۔ اس کٹ کے ذریعے ٹیسٹ میں لیب میں نمونے لے جانے کی ضرورت نہیں ہوگی۔ ٹیسٹ کے 15 منٹ کے وقفے پر یہ پتہ چل جائے گا کہ متعلقہ شخص کورونا مثبت ہے یا منفی۔

اگر کسی شخص میں کورونا کی علامات کے باوجود اینٹیجن ٹیسٹ کٹ کی رپورٹ منفی آتی ہے تو اس کا آر ٹی پی سی آر ٹیسٹ ہوگا۔ آپ کو بتادیں کہ مرکز کے فیصلے کے بعد دہلی حکومت جانچ کے دائرہ کار کو بڑھا رہی ہے۔ 20 جون سے روزانہ 18000 نمونے ٹیسٹ کروائے جائیں گے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.