ETV Bharat / city

آئی آئی ٹی دہلی: سپر کمپیوٹرز کے استعمال سے کورونا وائرس کی دوا پر تحقیق

قومی دارالحکومت دہلی میں واقع آئی آئی ٹی دہلی کے محققین بھی اس مہلک وبا کی دوا بنانے پر کافی غور و فکر کر رہے ہیں۔ ان کی اس کوشش کے سبب ادارہ نے بہتر سے بہتر کام انجام دینے کے کے لیے اپنے سپر کمپوٹر کو استعمال کرنے کی انہیں اجازت دی گئی ہے۔

author img

By

Published : Apr 5, 2020, 3:51 PM IST

سپر کمپیوٹرز کے استعمال سے کورونا وائرس کی دوا پر تحقیق

دنیا بھر کے سائنس داں اس وبا کو دور کرنے اور اس سے نمٹنے کے لیے ہر طرح کی کو ششوں میں لگے ہیں انہیں کے پیش نظر بھارت میں بھی اس وائرس کو دور کرنے کی ہر تدبیر کی جا رہی ہے۔ اس کے لیے سپر کمپیوٹر کا بھی استعمال کیا جا رہا ہے خاص طور پر آئی آئی ٹی کے ماہرین دواؤں کی نئی کھوج کے لیے اس سے قبل بھی اس کا استعمال کر چکے ہیں۔

اس تعلق سے آئی آئی ٹی کے ڈائریکٹر پروفیسر وی رامگوپال راؤ نے کہا کہ کوید 19 پر مبنی دو تحقیقی کام فی الحال آئی ٹی دہلی میں جاری ہیں ، جن میں سے کسم اسکول آف بیولوجیکل سائنس اینڈ ڈیپارٹمنٹ آف کیمسٹری نے کورونا وائرس کی دوائیں بنانے میں مصروف ہیں وہ ایسے ذرات پر تحقیق کر رہے ہیں جو وائرس سے مختلف مراحل میں لڑیں گے اور اس کے پھیلاؤ کو روکیں گے۔

دوسری تحقیق کیمیکل انجینئرنگ ڈیپارٹمنٹ اور سنٹر آف انرجی اسٹڈیز کے آئی آئی ٹی دہلی کے محققین کررہے ہیں۔ جو وینٹیلیٹر کی تیاری پر کام کر رہے ہیں جس میں وینٹیلیٹر پر ملٹی مریض کی سہولت فراہم کی جاسکتی ہے۔ جس کے تحقیقی کام سب سے زیادہ بہتر ہوں گے ، اس کے کام پر ایک کروڑ تک کے اخراجات کیے جا ئیں گے۔ اس کے لئے 5 کروڑ روپئے کا بجٹ بھی مختص کیا گیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.