ETV Bharat / city

پریڈ کے لیے ٹریکٹروں کی لمبی قطاریں

author img

By

Published : Jan 24, 2021, 10:55 PM IST

قومی شاہراہ نمبر 44 پر کنڈلی بارڈر سے انبالہ تک سنیچر کو پورے دن ٹریکٹروں کی لمبی قطاریں لگی رہیں اور اس سے ظاہر ہے کہ کسان تنظیموں نے ٹریکٹر پریڈ کے لئے زبردست تیاریاں کی ہیں۔

Great preparations of farmers in view of Republic Day
یوم جمہوریہ کے پیش نظرکسانوں کی زبردست تیاریاں

پنجاب اور ہریانہ سے تقریبا 20 ہزار ٹریکٹروں کے آنے سے اتوار کو شاہراہ پر کنڈلی سے بہال گڑھ تک تقریبا 20 کلو میٹر تک ٹریکٹر اور ٹرالیوں کی چھاؤنی بن گئی ہے۔ عالم یہ ہے کہ کنڈلی۔ مانیسر ۔پلول (کے ایم پی) اور کنڈلی۔ غازی آباد پلول (کے جی پی) کے زیرو پوائنٹ بھی ٹریفک کے لئے بند ہوگئے ہیں۔ روٹ بدلنے اور گاڑیوں کو ادھر ادھر پاس کرانے میں پولیس کو کافی پریشانی ہو رہی ہے۔

خاص بات یہ ہے کہ ٹریکٹر پریڈ کے لئے کسان دن بھر ریہرسل کر رہے ہیں جس کی وجہ سے یہاں کافی دشواریاں ہو رہی ہیں۔ کنڈلی سے بہال گڑھ کے درمیان میں تقریبا 45 ہزار ٹریکٹر ہیں اور دو لاکھ سے زیادہ کسان جمع ہیں۔

مزید پڑھیں: نوئیڈا سرحد پر سینکڑوں ٹرک دہلی میں انٹری کے منتظر

ٹریکٹر پریڈ کے لئے ٹریکٹروں کی بڑھتی تعداد پر غور کرتے ہوئے سونی پت انتظامیہ نے 28 جنوری تک دہلی میں آمد و رفت نہیں کرنے کا مشورہ دیا ہے۔ ساتھ ہی سونی پت کے تمام اسکولوں اور کالجوں میں پیر کو تعطیل کا اعلان کردیا گیا ہے۔

۔یو این آئی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.