اسسٹنٹ ڈویژنل ٹرانسپورٹ آفیسر اے کے پانڈے اور پرشانت تیواری نے اے آر ٹی او دفاتر کے داخلی راستوں پر معلوماتی پرچے آویزاں کر دیئے اور بعض مقامات پر سینیٹائزرز بھی نصب کر دیے گئے ہیں۔ ساتھ ہی بغیر ماسک لگائے لوگوں کی انٹری پر روک لگا دی گئی اور ان کاغذات پر دستخط کرنے سے بھی منع کر دیا۔
بعد ازاں داخلی راستے سمیت آفس کو سینیٹائز کیا گیا۔اس کے بعد دونوں افسران نے داخلی گیٹ پر کھڑے ہو کر ماسک بھی تقسیم کئے۔ ساتھ ہی انٹری گیٹ پر گارڈوں کی تعیناتی کر دی گئی ہے اور آنے والے تمام لوگوں کو صابن سے ہاتھ دھلا کر اندر داخل ہونے کی اجازت دی جا رہی ہے۔
ریاستی حکومت کی ایڈوائزری کو محکمے میں سختی سے لاگو کر دیا گیا ہے اور لوگوں کو بیدار کرنے کے لیے پرچے اور ماسک بھی تقسیم کیے گئے تاکہ لوگ کورونا جیسے وبائی وائرس سے محفوظ رہ سکیں۔
واضح رہے کہ فلو، انفلوئینزا، سوائن فلو ایک ہی خاندان کے وائرسز ہیں جو ایک سے دوسرے میں منتقل ہونے کی بھرپور صلاحیت رکھتے ہیں۔ کمزور قوت مدافعت والے افراد کو کورونا سمیت دیگر وائرسز فوری حملہ آور ہوتے ہیں، 8گھنٹے نیند پوری کرنے اور صحت مند کھانا کھانے کے ساتھ وٹامن سی والے فروٹ کے استعمال سے قوت مدافعت بہتر ہوتی ہے۔