دارالحکومت دہلی کے اوکھلا علاقے میں رہنے والے دو مسلم نوجوانوں نے سماج کے متوسط طبقے کی خواتین کو ہنرمندی کے ساتھ ساتھ روزگار فراہم کرنے کا عزم کیا تھا جسے اب وہ پورا ہوتا دیکھ رہے ہیں۔
یہ نوجوان غریب طبقے سے تعلق رکھنے والی خواتین کو روزگار سے جوڑنے کے لیے سلائی کا کام سکھانے کے بعد انہیں روزگار فراہم کراتے ہیں. جس سے ان کی ذریعہ معاش کی تلاش مکمل ہوتی ہی ہے ساتھ ہی وہ اپنے گھر کے خرچہ میں اپنے شوہر کا ہاتھ بھی بٹاتی ہیں۔
سلائی سیکھنے سے قبل بیشتر خواتین محنت مزدوری کرنے کے لیے گھر سے نکلا کرتی تھی تاہم اب انہیں گھر میں ہی سلائی کا کام مل جاتا ہے جس سے ان کے اخراجات پورے ہوتے ہیں۔