دہلی پولیس کی حالیہ کارکردگی عوام تک کئی پیغامات پہنچا رہی ہے۔ ان میں ایک یہ کہ وہ اپنے فرائض کو بخوبی انجام دے رہی ہے اور دوسرا یہ کہ لاک ڈاؤن کے دوران اپنی ڈیوٹی سرانجام دینے کے ساتھ ساتھ عام لوگوں کی خدمات میں مصروف ہے۔ اس سلسلے کو مزید آگے بڑھاتے ہوئے دوارکا ڈسٹرکٹ پولیس کے ڈی سی پی انٹو الفونس نے ڈی سی پی آفس میں کام کرنے والے ملٹی ٹاسکنگ اہلکاروں کو ماسک، ہینڈ سینیٹائزر، دستانے، ڈیٹول، شربت کی بوتل کے علاوہ صحت مند گولیاں وغیرہ کی مکمل کیٹ فراہم کی۔
ڈی سی پی نے بتایا کہ' اس کا مقصد ڈی سی پی آفس میں کام کرنے والے صفائی ملازمین، مالیوں اور باورچی خانے کے عملے کو کورونا انفیکشن کے دوران صحت کے تعلق سے بیداری پیدا کرنا ہے کیونکہ یہ سب کورونا کے خلاف جاری جنگ میں برابر کے شریک ہیں۔'